منگل‬‮ ، 04 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

موٹرولا نے سستے ترین سمارٹ فون متعارف کروادیئے، حیرت انگیزفیچرز

datetime 17  مئی‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

شکاگو(مانیٹرنگ ڈیسک)دنیامیں معروف موبائل فون کمپنی ” موٹرولا “ نے اپنے سستے ترین سمارٹ فونز متعارف کرادیئے ہیں جوکہ ”موٹو سی “ اور ”موٹو سی پلس “ ہیں۔ ان سمارٹ فونز کوابتدائی طور پر ایشیا، یورپ اور لاطینی امریکی ممالک میں فروخت کے لیے پیش کیا جائے گا۔تفصیلات کے مطابق دونوں فونز میں فرنٹ پر 2 میگا پکسل کیمرہ دیا گیا ہے جبکہ موٹو سی میں بیک پر پانچ میگا پکسل اور موٹو سی پلس میں آٹھ میگا پکسل رئیر کیمرہ دیا گیا ہے۔

اسی طرح سی پلس میں 4000 ایم اے ایچ بیٹری دوسرے فون میں بیٹری کی طاقت 2350 ایم اے ایچ ہے۔16 جی بی اسٹوریج والے سی پلس میں ڈوئل سم سلاٹ دیا گیا ہے ۔ جس کا تھری جی ورڑن 89 یورو (10 ہزار پاکستانی روپے ) جبکہ فور جی ورژن 99 یورو (11 ہزار پاکستانی روپے) کا ہے۔اس کے مقابلے میں موٹو سی پلس کی قیمت 119 یورو (ساڑھے تیرہ ہزار پاکستانی روپے ) رکھی گئی ہے۔موبائل فون کمپنی نے اس بارے میں دعوی کیاہے کہ ان سستے ترین سمارٹ فونزکے فیچرزکئی دوسری کمپنیوں سے بہترین اوراستعمال میں نہایت ہی آسان ہیں ۔

موضوعات:



کالم



دنیا کا انوکھا علاج


نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…