بوسنیا کے مرحوم صدر ڈاکٹر عزت بیگووچ کا واقعہ ہے۔ جنیوا میں بوسنیا کے مستقبل کے بارے میں وقتاً فوقتاً امریکی اور یورپی نمائندوں کی میٹنگ ہوا کرتی تھی۔ ایک ایسی ہی میٹنگ میں عزت بیگووچ کو شرکت کرنا تھی وہ اپنے دفتر سے ائیرپورٹ کے لئے روانہ ہوئے مگر راستے میں ڈرائیور کو ہدایت کی کہ سراجیوو شہر کا دورہ کریں ، پہاڑوں پر سے سرب شرپسند
گولیاں بر سا رہے تھے لیکن یہ بالکل بھی نہیں ڈرے جب ساتھ میں بیٹھے وزیر خارجہ نے پوچھا کہ آپ یہ خطرہ کیوں لے رہے ہیں تو صدر نے کہا کہ میں میٹنگ میں جانے سے پیشتر خود یہ محسوس کرنا چاہتا ہوں کہ میرے عوام کن حالات کا شکار ہیں اور ان پر کیا گزر رہی ہے تاکہ میں میٹنگ میں اپنے اور ان کے احساس، احوال کی صحیح عکاسی کر سکوں۔





































