جمعہ‬‮ ، 04 جولائی‬‮ 2025 

ہندوستان کی مہنگی ترین فلم ’باہو بلی 2‘ کس فلم کی کاپی نکلی ؟  جان کر یقین نہیں کریں گے

datetime 8  مئی‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی (این این آئی)ویسے بولی وڈ میں نقل کا رجحان نیا نہیں، ہندوستان کی بڑی بڑی اور کامیاب ترین فلمیں بھی ہولی وڈ سمیت مختلف فلموں، ڈراموں اور افسانوں کی کاپی ہوتی ہیں۔بولی وڈ نے دوسروں کو کاپی کرنے کی اپنی روایت برقرار رکھی اور اب تک کی مہنگی ترین فلم ’باہو بلی 2‘ کو بھی ہولی وڈ کی ایک اینی میٹڈ فلم سے متاثر ہوکر تیار کیا۔

ہندوستان کی تاریخی جنگ پر بنی بولی وڈ کی مہنگی ترین فلم ‘باہوبلی 2’ دراصل ہولی وڈ کی اینی میٹڈ فلم’ دی لائن کنگ‘ کی کاپی ہے۔ہولی وڈ کی اینی میٹڈ فلم 1994 میں ڈزنی کلاسک کے بینر تلے ریلیز ہوئی، جس نے شائقین میں خوب جگہ بنائی۔باہو بلی 2 اور دی لیون کنگ کے نہ صرف کئی مناظر ایک جیسے ہیں، بلکہ ان دونوں فلموں کی کہانی بھی ایک دوسرے سے مماثلت رکھتی ہے۔دونوں فلموں میں صرف ایک ہی فرق ہے، اور وہ یہ کہ بولی وڈ فلم انسانوں کے کرداروں پر مبنی ہے، جب کہ ہولی وڈ کی اینی میٹڈ فلم معصوم جانوروں پر بنی ہوئی ہے۔ہولی وڈ اینی میٹڈ فلم میں تمام کردار جانوروں کے ہیںدونوں فلموں میں بادشاہت، خاندان، وراثت اور جنگ دکھائی گئی ہے۔باہو بلی 2 گزشتہ ماہ 28 اپریل کو ریلیز ہوئی، اس فلم نے سلمان خان کی سلطان اور عامر خان کی دنگل کو بھی بزنس میں پیچھے چھوڑ دیا۔باہو بلی 2 نے ریلیز کے پہلے دن ہی 113 کروڑ روپے کا بزنس کیا، جب کہ ابتدائی 10 دنوں میں فلم نے مجموعی طور پر ایک ہزار کروڑ بھارتی روپے کا بزنس کیا۔بولی وڈ کی مہنگی ترین اور سب سے زیادہ کمانے والی فلم باہو بلی 2 کی کہانی اور مناظر میں مماثلت کی تصاویر انٹرنیٹ پر وائرل ہوگئیں، اور مداحوں نے باہوبلی ٹیم کا مذاق اڑایا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…