نئی دہلی(مانیٹرنگ ڈیسک) ترک صدر نے پاکستان اور بھارت کے درمیان مسئلہ کشمیر کے حال کیلئے ثالثی کی پیش کش کردی ہے۔بھارتی میڈیا کو دیئے گئے انٹرویو میں ترکی کے صدر طیب اردوگان نے مسئلہ کشمیر سے متعلق پوچھے گئے سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ ترکی مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے ثالثی کی پیشکش کی ہے، انہوں نے کہا کہ مسئلے کا مذاکراتی حل پاکستان اور
بھارت کے مفاد میں ہے۔بھارت کے دورہ کے موقع پر ترک صدر طیب اردوان نے بھارتی ٹی وی کو انٹرویو میں کہاکہ مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے ضروری ہوا تو ترکی اس معاملے میں شامل ہوسکتا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ کشمیر مسئلے کا مذاکراتی حل دونوں ملکوں کے مفاد میں ہوگا، ستر سالہ دیرینہ تنازعے کے حل سے دونوں ملکوں کو ریلیف ملے گا اور خطے میں امن قائم ہوگا۔