جمعہ‬‮ ، 19 ستمبر‬‮ 2025 

پیسوں کی بچت کرنے کا ارادہ ملتوی،سعودی عرب نے ملازمین کو بڑی خوشخبری سنادی

datetime 23  اپریل‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ریاض(آئی این پی) سعودی عرب کے فرمانروا شاہ سلمان نے سرکاری ملازمین اور فوجی حکام کو ملنے والے بونس اور خصوصی الاؤنس پھر سے بحال کر دیے جو گذشتہ برس کفایت شعاری کے اقدامات کے تحت منقطع کر دیے گئے تھے۔حکومت نے تیل سے ہونے والی آمدن میں کمی کے پیش نظر گذشتہ برس ستمبر میں حکومتی اخراجات میں کفایت شعاری برتنے کے لیے سرکاری ملازمین کو ملنے والی خصوصی مالی مراعات کو روک

دیا تھا۔شاہ سلمان نے سول سروس سے متعلق اپنے وزیر کو بھی برطرف کر دیا ہے اور اختیارات کے بیجا استعمال کے معاملے میں ان کے خلاف تفتیش کا حکم دیا گیا ہے۔نئے حکم نامے کے تحت شاہ سلمان نے اپنے بیٹے شہزادہ خالد کو امریکہ میں سعودی عرب کا نیا سفیر مقرر کیا ہے۔واشنگٹن میں سعودی عرب کے سفیر کے طور پر ذمہ داریاں سنبھالنے والے شہزادہ خالد نے امریکہ میں رہتے ہوئے جنگی جہاز کے پائلٹ کی تربیت حاصل کی تھی اور وہ شام میں نام نہاد شدت پسند تنظیم دولت اسلامیہ کے خلاف ہونے والی کارروائی کے تحت فضائی حملوں میں بھی حصہ لے چکے ہیں۔شاہ سلمان نے حکم دیا ہے کہ سعودی عرب کی قیادت میں یمن میں ہونے والی فوجی کارروائی میں حصہ لینے والے جو فوجی محاذ جنگ پر تعینات ہیں، انھیں دو ماہ کی اضافی تنخواہ ادا کی جائے۔نئے حکم نامے میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ گذشتہ برس وزرا اور سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں کٹوتی تیل کی گرتی قیمتوں کی وجہ سے کی گئی تھی۔واضح رہے کہ جنوری میں تیل کی قیمتیں تقریبا 28 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گئی تھیں جس میں اب اضافہ ہوا ہے اور اب یہ تقریبا 52 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گیا ہے۔حکومت کا کہنا ہے کہ اس برس کی پہلی سہ ماہی میں اس کے معامشی اخراجات میں بہتری درج کی گئی اور مستقبل میں مزید بہتر ہونے کی توقع ہے۔گذشتہ برس کفایت شعاری کے اقدامات کے تحت حکومت

نے وزرا کی تنخواہوں میں 20 فیصد جبکہ شوری کونسل کے ارکان کی رہائش اور کار الانسوں میں 15 فیصد کی کمی کا اعلان کیا تھا۔اس کے ساتھ ہی کم تر درجے کے سول ملازمین کی تنخواہوں میں جس اضافے کا اعلان کیا گیا تھا اس پر بھی روک لگا دی گئی تھی۔شاہی حکم نامے کے تحت سرکاری ملازمین کو ملنے والے اضافی مالیاتی فوائد بھی واپس لے لیے گئے تھے ۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



انسان بیج ہوتے ہیں


بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…