روم(آئی این پی)اٹلی میں ائیر پورٹ انتظامیہ نے مسلمان طالبہ سے تعصب انگیز رویے کا مظاہر ہ کرتے ہوئے اسے جہاز میں سوار ہونے سے روک دیا۔غیر ملکی میڈیاکے مطابق اٹلی کے شہر روم میں مسلم خاتون کو طیارے میں سوار ہونے سے روک دیا گیا،انڈونیشیا سے تعلق رکھنے والی اس خاتون کا کہنا ہے کہ لندن واپس آنے کے لیے
ائیرپورٹ پر انہیں حجاب اتارنے کیلئے کہا گیا،انکار پرعملے نے بورڈنگ سے روک دیا اورحجاب اتار کرہی جانے کی اجازت ملی۔ادھر جرمنی کے علاقے ایمٹن میں بس ڈرائیورنے نقاب پہنی خاتون کو بس میں سوار ہونے سے روک دیا جس پر ڈرائیورکے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا،بس کمپنی کے خلاف بھی کارروائی کی جا رہی ہے۔