گوگل کو ہرانے کے لیے مائیکروسافٹ اسپارٹن

18  مارچ‬‮  2015

ایک زمانہ تھا جب ویب سرفنگ کی دنیا میں مائیکروسافٹ کے براﺅزر انٹرنیٹ ایکسپلورر کا راج تھا مگر اب گوگل کروم ہر جگہ چھایا ہوا ہے اور یہی وجہ ہے کہ بل گیٹس کی کمپنی نے اپنے اس دودہائی پرانے براﺅزر کو ‘ قتل ‘ کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

اس بات کا انکشاف مائیکرو سافٹ کے مارکیٹنگ چیف کرس کیپوسیلا نے گزشتہ روز ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم اس پر تحقیق کررہے ہیں کہ ونڈوز 10 میں ویب براﺅزنگ کے لیے ہمارے براﺅزر کا نیا برانڈ یا نیا نام کیا ہو، ہم انٹرنیٹ ایکسپلورر کو برقرار رکھیں گے مگر ہمارے پاس اب ایک نیا براﺅزر پراجیکٹ اسپارٹن بھی موجود ہے اور ہم اسے ایک نیا نام دینا چاہتے ہیں۔

اگرچہ مائیکروسافٹ انٹرنیٹ ایکسپلورر کو ختم کرنے جارہی ہے تاہم ایسا مکمل طور پر نہیں ہوگا اور یہ اداروں کے لیے کسی نہ کسی شکل میں موجود ہوگا تاہم ونڈوز 10 میں پراجیکٹ اسپارٹن صارفین کے لیے ویب کی دنیا میں رسائی کے لیے ڈیفالٹ براﺅزر ہوگا۔

اس نئے براﺅزر میں مائیکروسافٹ نے متعدد دلچسپ نئے فیچرز جیسے ریڈر موڈ، وائس اسسٹنٹ کورٹانا اور دیگر متعارف کرائے ہیں اور کمپنی کے خیال میں اسے ایک اچھے نام کے ساتھ متعارف کراکے گوگل کروم کو مسابقت کی جنگ میں پیچھے چھوڑا جاسکتا ہے۔



کالم



تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟


نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…