بدھ‬‮ ، 21 جنوری‬‮ 2026 

جس کاڈر تھا وہی ہوا۔۔ ایک عرصہ تک خبروں میں رہنے والی معروف پاکستانی جوڑی کی آخر کار طلاق ہو گئی

datetime 7  اپریل‬‮  2017 |

لاہور(این این آئی)  اداکارہ جاناں ملک نے اپنے شوہر گلوکار نعمان جاوید سے باہمی مشاورت سے طلاق ہونے کے بعد گزشتہ روز قلعہ گوجر سنگھ یونین کونسل میں اپنے وکیل کے ہمراہ تحریری بیان جمع کروادیا۔ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ متعلقہ یونین کونسل کی طرف سے نعمان جاوید کو جواب داخل کرنے کے چندروز پہلے نوٹس جاری کیا گیا تھا لیکن وہ جواب دینے نہیں آئے بلکہ اس سلسلہ میں انھوں نے اپنے والد کو بھجوایا۔ جب اس حوالے سے جاناں ملک سے

رابطہ کیا گیا توانھوں نےبتایا کہ نعمان اورمیرے درمیان باہمی رضامندی کے بعد طلاق ہوئی اوراس کے بعد ہم نے ایک دوسرے کے خلاف کسی طرح کے بیانات بھی نہیں دیے۔ میری نیک تمنائیں نعمان کے ساتھ ہیں، جہاں تک بات دوبارہ صلح کرنے کی ہے تواس کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔اداکارہ نے بتایا کہ ہمارے درمیان طلاق ہوچکی ہے اوراب کاغذی کارروائی اوراس کے مکمل ہونے کا وقت باقی ہے۔ میں نے طلاق کے بعد اپنی فنی سرگرمیاں شروع کردی ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



تہران میں کیا دیکھا


ہمارا گروپ 25 دسمبر 2025ء کو تہران پہنچا‘ اسلام…

چھوٹی چھوٹی نیکیاں اور بڑے معجزے

اسلام آباد کا بائیس سالہ طالب علم طلحہ ظہور…

ونڈر بوائے

یہ بنیادی طور پر تین پاشائوں کی کہانی ہے‘ طلعت…

سہیل آفریدی کا آخری جلسہ

وہ جنرل کے سامنے بیٹھا‘ تھوڑی دیر دائیں بائیں…

ذورین نظامانی غلط نہیں کہہ رہا

والد صاحب نے مجھے پکڑ لیا‘ ان کے ہاتھ میں جوتا…

پرسی پولس

شیراز ریجن کا اصل کمال پرسی پولس (Persepolis) ہے‘ یہ…

سائرس یا ذوالقرنین

میرے سامنے پتھروں کی مستطیل عمارت تھی‘ فرش کے…

ایک دن ذوالقرنین کے مقبرے پر

میدان کی پچھلی جانب پہاڑ تھے‘ ان پر تازہ برف…

کام یابی کے دو فارمولے

کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…