جمعہ‬‮ ، 04 جولائی‬‮ 2025 

خان صاحب کا صدر ٹرمپ کو فون

datetime 27  ‬‮نومبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

وائٹ ہاؤس میں ٹیلفون کی گھنٹی بجی ۔ صدرٹرمپ نے فون اٹھایا تو دوسری طرف سے آواز آئی ۔“ہیلو مسٹر ٹرمپ ! میں بہادر خان بات کر رہا ہوں۔ تمھیں بتانا چاہتا ہوں کہ ہم نے تمھارے ملک کے خلاف اعلانِ جنگ کر دیا ہے“ٹرمپ نے مسکراتے ہوئے کہا “ اچھی خبر ہے بہادر خان ! لیکن کیا بتاؤ گے کہ تمھارے پاس کتنی فورس ہے “‌؟؟“میرے حساب سے میں، میرے دو بھائی ، ہمارا والد، میرے گائوں کے لوگ اور کچھ اور پٹھان،

کل ملا کر 80 جوان ہیں“ بہادر خان نے فون پر جواب دیا۔۔ ’’اچھا مسٹر خان !‘‘ یہ بتاؤ تمھارے پاس اسلحہ کتنا ہے “ٹرمپ نے پوچھا ۔۔“اوئے ہمارے پاس 80 بندوقیں ہیں، سو تلواریں اور 10 ٹریکٹر ، 8 ٹرالیاں اور اسکے ساتھ ساتھ ایک بلڈوزر بھی ہے گائوں والوں کے پاس “۔۔“دیکھو مسٹر بہادر خان !‌ہمارے پاس دنیا کے طاقتور ترین جنگی جہاز ہیں، مضبوط ترین ٹینکس ہیں اور بھی لاکھوں کی تعداد میں، ایٹم بم بھی سینکڑوں کی تعداد میں ہیں“ تم ہمارا مقابلہ کیسے کرو گے ؟؟“ویٹ ایک منٹ ! “ بہادر خان خاموش ہوا۔۔۔ تھوڑی دیر بعد بولا “اوئے کوئی پرواہ نہیں، ہمارا اعلانِ جنگ برقرار ہے “۔۔۔“لیکن دیکھو تمھارے پاس صرف 80 جوان ہیں۔ جبکہ میرے پاس 10 لاکھ فوج ہے اور صرف میرے ایک اشارے کی منتظر ہے۔۔۔ پھر سوچ لو “ٹرمپ نے کہا ۔۔!“ اچھا مجھے ایک منٹ دو “ بہادر خان نے پھر کسی سے مشورہ کیا اور پھر فون پر بولا “ مسٹرٹرمپ! میں اپنا اعلانِ جنگ واپس لیتا ہوں۔ ہمیں آپ سے جنگ نہیں‌کرنا “۔۔۔“ اچھی بات ہے مسٹر بہادر خان ! میں آپکے فیصلے کی داد دیتا ہوں۔ لیکن یہ بتاؤ کہ تم نے جنگ سے باز رہنے کا فیصلہ کیسے کیا “ٹرمپ نے استفسار کیا ۔’’در اصل بات یہ ہے “ بہادر خان نے وضاحت کرتے ہوئے کہا “ کہ ہمارے گائوں میں 10 لاکھ جنگی قیدیوں کو رکھنے کے لیے کوئی جیل نہیں ہے “ ‎

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…