منگل‬‮ ، 02 جون‬‮ 2026 

راحیل شریف نے سعودی شاہی خاندان کو کیا مشورہ دیدیا ؟ ‎

datetime 3  اپریل‬‮  2017 |

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) عرب لیگ کے بجائے او آئی سی کا پلیٹ فارم فعال کیا جائے، سابق آرمی چیف جنرل(ر)راحیل شریف کا سعودی عرب کومشورہ۔ پاکستان کے ایک مؤقر قومی روزنامہ کی رپورٹ کے مطابق جنرل (ر) راحیل شریف نے سعودی عرب کو مشورہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ عرب لیگ جیسے علاقائی فورم کے بجائے او آئی سی جیسے بین الاقوامی پلیٹ فارم کو

استعمال کرے اور فعال بنائے۔ راحیل شریف کا موقف ہے کہ عرب لیگ کوزیادہ اہمیت دینے سے پہلے بھی سعودی عرب کو اسلامی دنیا میں تنہائی کا سامنا کرنا پڑ چکا ہے اور اب بھی اگر سعودی حکومت اس پالیسی کو جاری رکھتی ہے تو اس سے ایک بار پھر دہشتگردی سے لڑنے کے لئے تشکیل دئیے جانے والے اسلامی اتحاد کو نقصان پہنچ سکتا ہے کیونکہ او آئی سی میں سب اسلامی ممالک موجود ہیں اور اس تنظیم کو بین الاقوامی مقبولیت بھی حاصل ہے اور اگر کسی ملک میں اس حوالے سے کارروائی کے لئے اگر کسی قانونی اقدام کی ضرورت پڑتی ہے تو عرب لیگ یہ قانونی تحفظ فراہم نہیں کرسکتی۔ذرائع نے یہ بھی بتایا کہ جنرل (ر) راحیل شریف نے سعودی حکومت کو یہ بھی مشورہ دیا ہے کہ وہ اسلامی ممالک میں اپنے سفارتی مشنز کو بھی متحرک کرے تاکہ اسلامی اتحاد کی مخالفت کو غیر مؤثربنایاجاسکے اور جو حلقے اس حوالے سے اپنے تحفظات رکھتے ہیں انہیں مطمئن کیا جاسکے۔ رپورٹ کے مطابق ممکنہ طور پر تشکیل دی جانے والے اسلامی اتحاد میں بڑی تعداد میں پاکستان کے قبائلی علاقوں کے افراد کو بھرتی کیا جائے گا جس کے لئے پہلی ترجیح سعودی عرب میں مقیم افراد ہونگے۔



کالم



کین کون میں چار دن


کین کون (Cancun) میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…