جمعہ‬‮ ، 05 جون‬‮ 2026 

سنیل گروور ’’دی کپل شرما شو‘‘ چھوڑنے کے بعد نئے شو کی تیاری کرنے لگے

datetime 28  مارچ‬‮  2017 |

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)بھارتی معروف کامیڈین سنیل گروور اور علی اصغر ’’دی کپل شرما شو‘‘ چھوڑنے کے بعد نیا کامیڈی شو لانے کی تیاری کرنے لگے۔سنیل گروور، علی اصغر اور چندن پر بھارکر نے کپل شرما سے راہیں جدا کرلی ہیں جس کے باعث ’’دی کپل شرما شو‘‘بھی مشکلات کا شکار ہوگیا ہے جبکہ بالی ووڈ اداکاروں نے بھی

احتجاجاً کپل کے شو میں شرکت سے انکار کردیا ہے تاہم اب سنیل گروور نے شہرت کا فائدہ اٹھانے اور کپل شرما سے بدلہ لینے کا فیصلہ کرلیا ہے۔کامیڈین سنیل گروور ’’دی کپل شرما شو‘‘ کو خیرباد کہنے کے بعد بھارت بھر میں اسٹیج پر پر فارم کرنا شروع کردیا ہے اور اب انہوں نے شو سے شہرت حاصل کرنے والے اپنے کردار ڈاکٹر مشہور گلاٹی کے نام’’ڈاکٹر مشہور گلاٹی کا کامیڈی کلینک‘‘ سے دہلی میں یکم اپریل کو شو کرنے کا اعلان کیا ہے جب کہ انہوں نے فیس بک پر اپنی پوسٹ میں دہلی شو میں دیگر ساتھی اداکاروں کی شرکت کا بھی عندیہ دیا ہے۔دوسری جانب سنیل گروور نے کپل شرما سے بدلہ لینے کی بھی ٹھان لی ہے اور کلرز ٹی وی سے نیا کامیڈی شو لانچ کرنے کے لیے بات چیت کا سلسلہ جاری ہے جب کہ چینل نے علی اصغر سے بھی نئے شو کے لیے بات کی ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ دنوں آسٹریلیا سے بھارت واپسی پر کپل شرما نے نشے میں دھت ہوکر سنیل گروورسے نہ صرف ہاتھاپائی کی تھی

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کوبا مایان


کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون (Cancun) میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…