جمعہ‬‮ ، 24 جنوری‬‮ 2025 

تیاریاں مکمل،پاکستان اور ویسٹ انڈیز پہلا میچ پاکستان ٹائم کب شروع ہوگا؟میدان میں کون کون اتریگا؟تفصیلات جاری

datetime 25  مارچ‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(این این آئی)پاکستان اور ورلڈ چمپئن ویسٹ انڈیز کی ٹیموں کے مابین 4 ٹی ٹونٹی میچوں کی سیریز کا پہلا میچ آج ( اتوار )26مارچ کوبرج ٹاؤن میں کھیلاجائے گا۔پاکستانی وقت کے مطابق میچ ساڑھے نو بجے رات کو شروع ہوگا،معروف کرکٹ ویب سائٹ کے مطابق پاکستان کی جانب سے میدان میں اترنے والے گیارہ کھلاڑی یہ ہونگے۔ احمد شہزاد، بابر اعظم، محمد حفیظ، کامران اکمل، سرفرازاحمد(کپتان،وکٹ کیپر) شعیب ملک،

عماد وسیم، سہیل تنویر، رومان رئیس، حسن علی اور وہاب ریاض۔ویسٹ انڈیز کا دورہ کرنے والی15رکنی ٹی 20 ٹیم میں احمد شہزاد،کامران اکمل، محمد حفیظ، بابر اعظم،شعیب ملک،فخر زمان،سرفراز احمد ( کپتان)، عماد وسیم، شاداب خان، محمد نواز، حسن علی، سہیل تنویر، وہاب ریاض، رومان رئیس اور عثمان خان شنواری شامل ہیں ۔16رکنی ون ڈے سکواڈ میں احمد شہزاد، کامران اکمل، محمد حفیظ، بابر اعظم، شعیب ملک، فخر زمان، آصف ذاکر، سرفراز احمد ( کپتان)، عماد وسیم، شاداب خان، حسن علی، وہاب ریاض، محمد عامر، فہیم اشرف، جنید خان اور محمد اصغر شامل ہیں۔ ٹیم کے مینجر طلعت علی اور ہیڈ کوچ مکی آرتھ ہیں۔قومی کرکٹ ٹیم دورہ ویسٹ انڈیز کے دوران چار ٹی ٹونٹی، تین ون ڈے اور تین ٹیسٹ میچز کی سیریز کھیلے گی ۔ ٹی ٹونٹی سیریز کا دوسرا میچ 30 مارچ کو پورٹ آف سپین، ٹرینیڈاڈ کے مقام پر کھیلا جائے گا۔ تیسرا میچ یکم اپریل کو پورٹ آف سپین، ٹرینیڈاڈ کے مقام پر کھیلا جائیگا اور چوتھا میچ 2 اپریل کو پورٹ آف سپین، ٹرینیڈاڈ کے مقام پر کھیلا جائیگا۔ پاکستان کرکٹ ٹیم کو دورہ ویسٹ انڈیزمیں آئی سی سی ٹونٹی رینکنگ میں تین درجے ترقی پاکر عالمی نمبر3بننے کا موقع مل گیا ہے جو اپنی تاریخ میں پہلی بار کسی ٹیم کے خلاف چار ٹی ٹونٹی میچوں کی باہمی سیریزکھیل رہی ہے۔گرین شرٹس26مارچ سے ویسٹ انڈیزکے خلاف چار ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچوں کی

سیریزکاآغازکرے گی۔اپنی تاریخ میں کسی بھی ٹیم کے خلاف پہلی بار چار ٹی ٹونٹی میچوں کی باہمی سیریزکھیلنے والی پاکستانی ٹیم اس سیریز سے قبل آئی سی سی ٹی ٹونٹی رینکنگ میں 113پوائنٹس کے ساتھ چھٹے نمبرپر موجود ہے جبکہ تین پوائنٹس کے فرق سے ورلڈ چمپئن کیربیئن سائیڈ چوتھے نمبرپر موجودہے۔اگرچہ گزشتہ سال بھارت میں منعقدہ ورلڈٹی ٹونٹی 2016ء جیتنے والی ویسٹ انڈین ٹیم میں بڑے پیمانے پر

تبدیلیاں آچکی ہیں جس میں کپتان کی تبدیلی بھی شامل ہے لیکن اس کے باوجود کیربیئن کھلاڑی مختصر فارمیٹ کیلئے انتہائی خطرناک سمجھے جاتے ہیں۔اس لئے اس ٹی ٹونٹی سیریزمیں پاکستان کو کلی طورپر فیورٹ قرار دینا آسان نہیں ہوگا۔چار میچوں کی اس ٹی ٹونٹی سیریزمیں پاکستان کو اپنی رینکنگ بہتربنانے کا نمایاں موقع موجودہے کیونکہ سیریزکا پہلا میچ جیتتے ہی وہ ورلڈ چمپئن ٹیم کو اْن کے دیس میں ہرانے کا صلہ آئی سی سی

ٹی ٹونٹی رینکنگ میں ایک جست میں دو درجے ترقی کی صورت میں پالے گی اور ویسٹ انڈیزکو اْن کی جگہ چھٹے نمبرپر جانا پڑے گا جبکہ اگر پاکستان ٹیم فتوحات کاسلسلہ آخری میچ تک برقرار رکھتے ہوئے 4۔0 سے کلین سوئپ کرنے میں کامیاب ہوجاتی ہے تو وہ سیریزکا خاتمہ عالمی نمبر3ٹیم کے طورپر کرے گی۔اس صورت میں صرف بھارت اور نیوزی لینڈکی ٹیمیں ہی اْس سے آگے ہوں گی۔ورلڈ چیمپئن ویسٹ انڈیزکو اپنے میدانوں پر

سیریزکے چاروں میچوں میں شکست کا خمیازہ چار درجے تنزلی کی صورت میں بھگتنا پڑسکتاہے، اس صورت میں وہ 108پوائنٹس کے ساتھ ساتویں نمبرپر چلی جائیگی۔اگر پاکستان ٹیم سیریزمیں ایک شکست کے بدلے دیگر تینوں میچز جیت کر سیریز3۔1 سے اپنے نام کرلیتی ہے تب بھی وہ دو درجے ترقی پاکرچوتھی پوزیشن کی مالک بن جائیگی جبکہ ویسٹ انڈیز دودرجے نیچے پھسلنے کے بعد وہ چھٹے نمبرپر چلی جائیگی۔سیریزکی2

۔2سے برابری کی صورت میں دونوں ٹیموں کی رینکنگ یا پوائنٹس پر کوئی فرق نہیں پڑے گا۔اگرویسٹ انڈیز ٹیم سیریزمیں 3۔1 سے فتح حاصل کرلیتی ہے تو وہ ایک درجہ ترقی پاکر جنوبی افریقہ سے تیسری پوزیشن چھین لے گی تاہم دوپوائنٹس کھونے کے باوجود پاکستان کی چھٹی پوزیشن محفوظ رہے گی کیونکہ اس صورت میں بھی اْسے عالمی نمبر7 آسٹریلیا سے ابھی ایک پوائنٹ کی برتری حاصل ہوگی۔البتہ 0۔4کے کلین سوئپ سے

دوچار ہونے کی صورت میں پاکستان ٹیم اپنی چھٹی پوزیشن سے بھی ہاتھ دھو بیٹھے گی جبکہ کلین سوئپ کی’انہونی‘ویسٹ انڈیزکو عالمی نمبر2 بھارت کے انتہائی قریب تر کردے گی جہاں دونوں کے درمیان فاصلہ صرف ایک پوائنٹ رہ جائے گا۔



کالم



اسی طرح


بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…