اسلام آباد (این این آئی)قومی احتساب (بیورو)نیب کو کے پی کے اسمبلی کے سپیکر اسد قیصر کے خلاف بد عنوانی سے متعلق شکایت موصول ہوئی ہے جس کا جائزہ لینے کا فیصلہ کیا گیا ہے ، شکایت میں لگائے گئے الزامات درست ہونے کی صورت میں اسد قیصر کے خلاف انکوائری کی جائے گی ۔ ذرائع کے مطابق نیب کو کے پی کے اسمبلی کے سپیکر
اسد قیصر کے خلاف ان کے انتخابی حلقہ سے ایک شخص نے شکایت کی ہے جس میں بد عنوانی کے الزامات لگائے گئے ہیں،ذرائع کے مطابق نیب نے فیصلہ کیا ہے کہ دیگر شکایات کی طرح اسد قیصر کے خلاف آنے والی شکایت کی جانچ پڑتال کی جائے گی ،اگر بیان کئے گئے الزامات درست ثابت ہوئے تو شکایت کو انکوائری میں تبدیل کیا جائے گا۔