ہفتہ‬‮ ، 16 اگست‬‮ 2025 

جانتے ہیں یہ معصوم سی دکھنے والی پاکستانی لڑکی کون ہے ؟  آج کل یہ کیا کام کررہی ہے اور کہاں ہے ؟ جان کر ہوش اڑ جائیں گے

datetime 18  مارچ‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

حیدرآباد(مانیٹرنگ ڈیسک) حیدرآباد سے لیاقت میڈیکل یونیورسٹی کی سکینڈ ائر کی طالبہ پر اسرار طور پرلاپتہ ہوگئی۔ایک ماہ قبل لاپتہ ہونے والی طالبہ نے اسوہ جتوئی نامی لڑکی کے فیس بک اکاؤنٹ سے بھائی کو پیغام بھیجا کہ وہ خیریت سے ہے اسے تلاش نہ کیا جائےاوروہ خلافت کی سرزمین پر ہے۔ وہ دعا گو ہے کہ اس کے گھر والے بھی جلد اس سرزمین کی جانب ہجرت کریں۔

تاہم تاحال یہ واضح نہیں ہو سکاہے کہ یہ طالبہ اس وقت کہاں پر ہےجبکہ دوسری جانب پولیس تحقیقات جاری رکھے ہوئے ہے۔تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی حیدر آباد عرفان بلوچ نے میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ایم بی بی ایس سکینڈ ائر کی نورین نجی ٹرانسپورٹ کمپنی کی بس میں حیدرآباد سے لاہور کے لئے گئی تھی۔سی ٹی وی فوٹیج کے مطابق طالبہ نے اپنی پہچان چھپانے کے لئے برقعہ پہنا ہوا تھا جب کہ ہاتھوں پر دستانے تھے۔ طالبہ اپنی فیس بک پر شدت پسندانہ پوسٹیں کرتی تھی جس کی وجہ سے فیس بک نے اس کی فیس بک آئی ڈی بند کردی تھی۔طالبہ کے رشتہ داروں اور دوستوں سے معلومات جمع کر رہے ہیں جس کی بناپر کارروائی کو آگے بڑھایا جا رہا ہے۔ایس ایس پی کا مزید کہنا تھا کہ اس امر کو رد نہیں کیا جا سکتا کہ وہ دولت اسلامیہ کے شدت پسندوں سے رابطے میں تھی۔ تاہم طالبہ کے گھر والوں نے اس تاثر کی نفی کی ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



شیلا کے ساتھ دو گھنٹے


شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…