لاہور(آئی این پی) تعلیمی میدان سے سب سے بڑی خبر آگئی‘2 سالہ بی اے اور 2 سالہ ایم اے پروگرام ختم کرنے کا اصولی فیصلہ، ہائر ایجوکیشن کمیشن نے تمام جامعات کے وائس چانسلر ز کو خط لکھ دیا۔ہائر ایجوکیشن کمیشن کے خط کے مطابق بین الاقوامی معیار کے مطابق ڈگریوں کے پروگرام بند کیے جارہے ہیں،
صرف 4 سالہ بی ایس آنرز اور 18 سالہ ایم ایس پروگرام ہوگا۔ 2 سالہ بی اے میں زیر تعلیم طلبہ کو سمسٹر سسٹم میں منتقل کر دیا جائے گا2018 کے بعد 2 سالہ بی اے، بی ایس سی میں داخلے نہیں کیے جائیں گے، 2020 میں 2 سالہ ایم اے،ایم ایس سی ڈگری بھی ختم کر دی جائیگی۔