جمعرات‬‮ ، 03 جولائی‬‮ 2025 

عمران خان کواپنے الفاظ پر کنٹرول نہیں، ساتھ رہنا میری مجبوری۔۔شیخ رشید کے بیان نے ہلچل مچا دی

datetime 11  مارچ‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ آصف زرداری کے کندھے مضبوط نہیں ، سرخ قالین نواز شریف کا نہیں رہا، فضل الرحمان کا سیاسی خون او پازیٹیو ہے جبکہ عمران خان کو اپنے الفاظ پر کنٹرول نہیں۔نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید نے سابق صدر آصف علی زرداری بارے اپنا سیاسی تجزیہ پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ

آصف زرداری کے کندھے اب اتنے مضبوط نہیں رہے ہیں وہ جو لڑائی لڑ رہے ہیں اسے چھوڑ دیں۔ پانامہ کیس کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم نواز شریف کی سرخ قالین اب ان کی نہیں رہی بہت جلد ان سے چھن جائے گی۔ قومی اسمبلی دنگل بن چکی ۔ ن لیگ کی سینٹ میں مارچ کے مہینے میں برتری ہو جائے گی ۔ عوامی مسلم لیگ کے سربراہ کا کہنا تھا کہ جو لوگ مشرف دور میں وزارتوں کے مزے لیتے رہے وہ اب نواز شریف کے ساتھ ہیں۔ریلو کٹے اور پھٹیچر قسم کے لوگ نواز شریف کے ساتھ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پانامہ کیس کے فیصلے میں ن اور قانون دونوں میں سے کسی ایک کی جیت ہوگی۔ڈان لیکس سکینڈل پر انہوں نے دعویٰ کرتے ہوئے کہا کہ معاملہ ابھی ختم نہیں ہوا فوج اور ن لیگ میں ایک بار پھر حالات کشیدہ ہیں۔ شیخ رشید نے جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کے حوالے سےکہا کہ فضل الرحمان کا سیاسی خون او پازیٹیو ہے ہر حکومت کو لگ جاتا ہے۔ ’’گو نواز گو‘‘ قومی نعرہ بن چکا ۔لوٹی ہوئی رقم بیرون ملک سے واپس لانے کے حوالے سے سوئس حکام سے معاہدوں کا کوئی فائدہ نہیں ہوگا۔عمران خان کے ساتھ رہنا میری مجبوری ہے میںاپنی دوستی کی وجہ سے عمران خان کے ساتھ ہوں۔ عمران خان کو اپنے الفاظ پر کنٹرول نہیں ہے وہ الفاظ کا کھیل نہیں جانتے۔ اپنے حوالے سے بات کرتے ہوئے عوامی مسلم لیگ کے سربراہ نے کہا کہ موت میری محبوبہ ہے مجھے کسی سے خوف نہیں ہے۔ قذافی سٹیڈیم شیخ رشید زندہ باد کے نعروں سے گونجتا رہا جنہیں سن کر میں خوشی سے جھوم اٹھاتھا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…