ہفتہ‬‮ ، 15 جون‬‮ 2024 

آپریشن ردالفساد کے اولین شہداء کی نماز جنازہ ادا ، آرمی چیف نے دبنگ اعلان کر دیا، ملک دشمنوں کیلئے سخت پیغام

datetime 3  مارچ‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) آپریشن ردالفساد کے اولین شہداء لیفٹیننٹ خاور اور نائیک شہزاد شہید کی نماز جنازہ پشاور گیریژن میں ادا کر دی گئی۔ نماز جنازہ میں کور کمانڈر پشاور لیفٹیننٹ جنرل نذیر احمد بٹ اور کمانڈر آرمی ایئر ڈیفنس کمانڈ لیفٹیننٹ جنرل زاہد لطیف سمیت فوجی افسران اور جوانوں نے شرکت کی ۔شہداء کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے

آرمی چیف نے کہا کہ ہماری جان، ہمارا خون پاکستان کے لئے ہے۔اپنے پیغام میں سپہ سالار نے کہا کہ شہداء کی مادر وطن کیلئے قربانی کوسلام پیش کرتے ہیں، مادر وطن کی حفاظت کیلئے جان دینے سے مقدس کام کوئی نہیں۔ شہید لیفٹیننٹ خاور کی میت آبائی علاقے کوٹلی آزاد کشمیر جبکہ نائیک شہزاد شہید کی میت مانسہرہ روانہ کر دی گئی جہاں ان کی تدفین پورے فوجی اعزاز کے ساتھ ہو گی۔یاد رہے کہ گزشتہ روز دہشتگردوں کی موجودگی کی خفیہ اطلاع ملنے پر پاک فوج کے لیفٹیننٹ خاور شہاب اور نائیک شہزاد کے ہمراہ پاک فوج کے جوانوں نے آپریشن کے دوران 4دہشتگردوں کو واصل جہنم کیا تھا ۔ دہشتگردوں کے ساتھ جھڑپ کے دوران لیفٹیننٹ خاور شہاب اور نائیک شہزاد دہشتگردوں کیساتھ فائرنگ کے تبادلے میں گولیوں کی زد میں آکر شہید ہو گئے تھے۔

موضوعات:



کالم



شرطوں کی نذر ہوتے بچے


شاہ محمد کی عمر صرف گیارہ سال تھی‘ وہ کراچی کے…

یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟

پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…

آئوٹ آف دی باکس

کان پور بھارتی ریاست اترپردیش کا بڑا نڈسٹریل…