پیر‬‮ ، 07 جولائی‬‮ 2025 

افغان طالبان کے سربراہ بھی عمران خان کاکام اپنالیا،کارکنوں اور افغان عوام کو ہدایت جاری

datetime 26  فروری‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کابل(آئی این پی)افغان طالبان کے سربراہ مولوی ہیبت اللہ اخوند زادہ نے پنے کارکنوں اور افغان لوگوں کو زیادہ سے زیادہ درخت لگانے کی ہدایت کردی ۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق افغانستان میں سرگرم عسکریت پسند تنظیم طالبان کے سربراہ مولوی ہیبت اللہ اخوند زادہ نے اپنے ایک خصوصی پیغام میں اپنے کارکنوں اور افغان لوگوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ زمین پر زیادہ سے زیادہ درخت لگا کر دنیاوی و اخروی فائدے حاصل کریں۔ طالبان کی جانب سے جاری ہونے والے اس خصوصی پیغام پر مختلف حلقے خوشگوار

حیرت کا اظہار کر رہے ہیں۔ مولوی اخوندزادہ نے طالبان کی قیادت مئی سن 2016 میں سنبھالی تھی اور وہ بنیادی طور پر عالم دین ہیں۔ اس پیغام میں انہوں نے پھلدار یا پھل نہ دینے والے دونوں طرح کے درخت لگانے پر زور دیا ہے تا کہ زمین پر اللہ کی مخلوق کو فائدہ حاصل ہو سکے۔واضح رہے کہ عمران خان کی ہدایت پر تحریک انصاف کی حکومت نے خیبرپختونخوامیں بلین ٹری نامی پراجیکٹ شروع کیا ہوا ہے جس میں صوبے بھر میں بڑی تعداد میں پودے لگائے جارہے ہیں۔

موضوعات:



کالم



وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)


دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…