لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) تحریک لبیک یا رسو ل اللہ ﷺ کے چیئر مین ڈاکٹر محمد اشرف آصف جلالی نے ملک بھر کے علماء و خطبا سے یہ اپیل 24فروری کا جمعۃالمبارک رد الفساد کے موضو ع پر پڑھا یا جائے اور قوم کو دہشت گردوں کے بھیانک اور مکرو کرتوتوں سے باخبر کیا جائے اور پوری قوم کو دہشت گردوں کے خلاف
اور ا فوج پاکستان کی حمایت میں سیسہ پلائی ہوئی دیوار بنا کر کھڑا کرنے کیلئے شعور بیدار کیا جائے۔نیز یکم اپریل کو ممتاز حسین قادری شہید کے عرس کے موقع پراسلام آباد میں ہونے والی انٹر نیشنل لبیک یا رسو ل اللہ ﷺ کانفرنس کی تیاریوں کیلئے دعوت عام دی جائے۔ واضح رہے کہ یہ ملک میں بڑھتی ہوئی دہشت گردی کی لہر کے بعد پا ک فوج نے آپریشن ضرب عضب کی طرز کا نیا آپریشن ’’رد الفساد‘‘ کرنے کا اعلان کیا ہے جس کے تحت کارروائیوں کا آغاز بھی کر دیا گیا ہے ۔ اسلامی تاریخ کا مطالعہ کیا جائے تو بات بھی واضح ہوتی ہے کہ معروف شہنشاہ اور سلاطین جب کفارکے خلاف جہاد کیا کرتے تو کوشش کی جاتی کہ حملہ جمعہ نماز کے بعد اس وقت کیا جائے جب مسلمان دعا مانگ رہے ہوں تاکہ اس مبارک گھڑی میں اپنے سے دگنے دشمنوں کے خلاف لڑتے وقت جہاں جذبہ ایمانی ساتھ ہو وہیں تمام مسلمانوں کی دعائیں بھی فتح کا باعث بنیں اور مسلمانوں کا ڈنکا پوری دنیا میں بجے۔