بدھ‬‮ ، 02 جولائی‬‮ 2025 

کلبھوشن یادیو کا انجام،آرمی چیف قمرباجوہ نے اہم اعلان کردیا

datetime 21  فروری‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

راولپنڈی (مانیٹرنگ ڈیسک) آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ نے لائن آف کنٹرول کا دورہ کیا ہے ۔ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے مٹی والا اور مناور سیکٹرز کادورہ کیا ہے جہاں آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ کو جی او سی نے آپریشنل صورتحال پربریفنگ دی ۔آئی ایس پی آر نے بتایا ہے کہ آرمی چیف نے بھارتی جارحیت کامؤثرجواب دینے کاحکم دیا ہے ۔

اس موقع پر آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ نے کہا ہے کہ دہشت گردی میں بھارتی عزائم سے مکمل آگاہ ہیں ،بھارتی ایجنٹ کلبھوشن یادیوبھارتی عزائم کاثبوت ہے۔جنرل قمرجاوید باجوہ نے کہاکہ پاکستان میں دہشت گردی کے بھارتی عزائم سے مکمل طور پر آگاہ ہیں، بھارت دہشت گردی کے خلاف جنگ پر اثر انداز ہونا چاہتا ہے جب کہ بھارتی ایجنٹ کلبھوشن یادیو بھارتی عزائم کا ثبوت ہے اور ہم اس کیس کو منطقی انجام تک پہنچائیں گے۔انہوں نے کہاکہ پاک فوج ملکی دفاع کیلئےہروقت تیاراورپُرعزم ہے، قوم کے تحفظ کیلئے پاک فوج ذمہ داریاں پوری کرےگی۔قمرجاوید باجوہ نے کہاکہ کشمیری حق خودارادیت کیلئےجدوجہد کررہے ہیں، کشمیریوں کےساتھ ہماری یکجہتی جاری رہےگی،بھارتی فوج ایجنڈے کے تحت ایل اوسی پرصورتحال بگاڑرہی ہے۔انہوں نے کہاکہ بھارت دہشت گردی کیخلاف جنگ پراثراندازہوناچاہتاہے۔آرمی چیف نے کہاکہ پاک فوج پاکستان اورآزادکشمیرکادفاع کرناجانتی ہے۔انہوں نے مزیدکہاکہ پاک فوج ملکی دفاع کے لیے ہر وقت تیار اور پر عزم ہے اس کے جوان اپنی پیشہ ورانہ مہارت اور جذبے کی وجہ سے جانے جاتے ہیں جو پاک فوج کی ریڑھ کی ہڈی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ فوج پاکستان اور آزاد کشمیر کا دفاع کرنا جانتی ہے جب کہ ایل او سی پر شہریوں کو دانستہ نشانہ بنانا قابل مذمت ہے، بھارتی بلا اشتعال سیز فائر کی خلاف ورزیوں کا بھرپورجواب دیا جائے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…