جمعہ‬‮ ، 12 دسمبر‬‮ 2025 

پاکستان میں دہشت گردی،روسی صدر پیوٹن کا پاکستانیوں کوپیغام،اہم اعلان کردیا

datetime 17  فروری‬‮  2017 |

اسلام آباد/ماسکو(آئی این پی)روس کے صدر ولادی میر پیوٹن نے سیہون شریف میں دہشتگرد حملے کی مذمت کرتے ہوئے پاکستان کی حکومت اور عوام سے تعزیت کا اظہار کیا اور کہا کہ اس طرح کی دہشت گردی کا کوئی جواز نہیں ہے ، امید ہے واقعہ میں ملوث دہشت گردوں کو قرار واقعی سزا ملے گی ،ہم پاکستان کے ساتھ دہشت گردی کے خلاف تعاون بڑھانے کیلئے پرعزم ہیں ۔ جمعہ کو روسی صدر نے وزیراعظم نوازشریف اور

صدر ممنون حسین کے نام تعزیتی پیغام بھیجا ۔ سیہون شریف دھماکے پر تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے ولادی میرپیوٹن نے کہا کہ اس طرح کی بربریت کا کوئی جواز نہیں ہے ، امید ہے واقع میں ملوث دہشت گردوں کو قرار واقعی سزا ملے گی ۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کے ساتھ دہشت گردی کے خلاف تعاون بڑھانے کیلئے پرعزم ہیں ، دہشت گردی کے خلاف دوطرفہ اور عالمی کوششوں میں تعاون بڑھانا چاہتے ہیں ۔ سیہون شریف دھماکے پر تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے ولادی میرپیوٹن نے کہا کہ اس طرح کی بربریت کا کوئی جواز نہیں ہے ، امید ہے واقع میں ملوث دہشت گردوں کو قرار واقعی سزا ملے گی ۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کے ساتھ دہشت گردی کے خلاف تعاون بڑھانے کیلئے پرعزم ہیں ، دہشت گردی کے خلاف دوطرفہ اور عالمی کوششوں میں تعاون بڑھانا چاہتے ہیں ۔ روسی صدر نے متاثرہ خاندانوں کے ساتھ ہمدردی اور زخمیوں کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا ۔ روسی صدر ولادی میر پیوٹن کا پاکستان میں مسلسل دہشت گرد حملوں اور لعل شہباز قلندر کی درگاہ پر دہشت گردی کے حوالے سے صدر ممنون حسین اور وزیر اعظم نواز شریف کے نام پیغام میں کہاکہ لعل شہباز قلندر کی درگاہ پر حملے پر پاکستانی صدر ممنون حسین اور وزیر اعظم نواز شریف اور عوام سے تعزیت کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ متاثرہ خاندانوں سے ہمدردی کا اظہار کرتے ہیں اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لئے نیک تمنائیں پیش کرتے ہیں

موضوعات:



کالم



جج کا بیٹا


اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(دوسرا حصہ)

عمران خان میاں نواز شریف کو لندن نہیں بھجوانا…

جنرل فیض حمید کے کارنامے

ارشد ملک سیشن جج تھے‘ یہ 2018ء میں احتساب عدالت…

عمران خان کی برکت

ہم نیویارک کے ٹائم سکوائر میں گھوم رہے تھے‘ ہمارے…