ہفتہ‬‮ ، 05 جولائی‬‮ 2025 

وزیراعظم نوازشریف کی جگہ نیا وزیراعظم کون اور کیسا ہوگا؟سینئر صحافی نے حیرت انگیزپیش گوئی کردی

datetime 12  فروری‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلا م آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) معروف صحافی سہیل وڑائچ نے کہاہے کہ پانامالیکس کیس کی وجہ سے یہ نہیں ہوسکتاکہ وزیراعظم نوازشریف نے متبادل وزیراعظم کانام تجویزنہ کیاہولیکن اس کے بارے میں سوچاضرور ہوگا۔ایک نجی ٹی وی سے گفتگوکرتے ہوئے معروف صحافی سہیل وڑائچ نے پیشگوئی کی کہ ویسے تووزیراعظم کے بعد سب سے زیادہ اہم تو

وزیرخزانہ اسحاق ڈارہیں اورکہہ سکتے ہیں کہ وہ نائب وزیراعظم کے طو رپرکا م کررہے ہیں کیونکہ وہ قومی اسمبلی کے رکن نہیں ہیں اس لئے وزیراعظم نہیں بن سکتے ۔انہوں نے کہاکہ اگروزیراعظم نوازشریف کی ماضی کی چوائسزکودیکھاجائے ان میں سابق صدررفیق تارڑ،ممنون حسین ،زبیرعمرکوصدراورگورنرکے عہدے دیئے گئے ہیں اوران کاتعلق ایک مڈل کلاس سے ہےاوریہ لوگ وزیراعظم اورپارٹی کے بھی بڑے وفاداررہے ہیں ۔سہیل وڑائچ نے کہاکہ وزیراعظم نوازشریف اپنی نااہلی کے بعد اپنے کسی قریبی اوربااعتماد ساتھی کوہی وزیراعظم بنائیں گے ۔جب اینکرپرسن نے ان کوکہاکہ وہ توطلال چوہدری بھی پارٹی کے بہت وفادارہیں توسہیل وڑائچ نے کہاکہ وزیراعظم کے عہدے کےلئے کچھ اوربھی دیکھناپڑتاہے ۔ سہیل وڑائچ نے کہاکہ خواجہ آصف بھی وزیراعظم بن سکتے ہیں ۔انہوں نے کہاکہ اس کے بارے میں پانچ مفروضے ہیں جب تک ان تمام پربات نہ کرلی جائے اس وقت تک کچھ کہناقبل ازوقت ہوگا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…