منگل‬‮ ، 05 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

شرجیل خان اور خالد لطیف نے کون سا مشکوک کام کیا جس پر پکڑے گئے ؟تفصیلات سامنے آگئیں

datetime 10  فروری‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

دبئی(نیوزڈیسک)شرجیل خان اور خالد لطیف نے کون سا مشکوک کام کیا جس پر پکڑے گئے ؟تفصیلات سامنے آگئیں، تفصیلات کے مطابق پی سی بی نے اینٹی کرپشن کوڈ کے تحت اسلام آباد یونائیٹڈ کے کھلاڑیوں شرجیل خان اور خالد لطیف کو معطل کرکے پاکستان واپس بھیج دیا ہے ،معلوم ہوا ہے کہ پی سی بی کی جانب سے استفسار کرنے پر دونوں کھلاڑیوں نے مشکوک افراد سے ملنے کا اعتراف کیاہے۔ نجی ٹی وی کے مطابق دونوں کھلاڑیوں نے پشاور زلمی سے میچ کے بعد ہوٹل کی لابی میں مشکوک افراد سے ملاقات کی تھی ،

ان کا کہنا ہے کہ ماضی میں بھی ان افراد سے ملتے رہے ہیں،سیکیورٹی چیف کرنل اعظم نے اس بات کی تصدیق کی ہے۔پی سی بی کا کہنا ہے کہ مزید تحقیقات کی جائیں گی،انٹر نیشنل سینڈیکیٹ اس پر کام کررہا تھا،دونوں کی حرکتوں کو مشکوک پایا گیا ہے، دونوں کھلاڑی اسلام آباد یونائیٹڈ کی طرف سے کھیل رہے ہیں،پی سی بی نے دونوں کھلاڑیوں کے خلاف یہ اقدام پی ایس ایل ٹو کے فتتاحی میچ کے بعد اٹھایا ہے،دونوں کو ملک واپس روانہ کردیا گیا ہے،بتایا جاتا ہے کہ دونوں کی آپس میں گہری دوستی ہے،یہ دونوں بقیہ میچز میں شرکت نہیں کرسکیں گے۔افسوسناک خبر یہ ہے کہ دونوں کھلاڑی اب پی ایس ایل ٹو کے کسی میچ میں شرکت نہیں کرسکیںگے بلکہ اب ان کے انٹرنیشنل کیرئیر کا اختتام بھی ہوتا دکھائی دے رہاہے ، شرجیل خان پاکستان کی جانب سے ایک ٹیسٹ اور پچیس ون ڈے انٹرنیشنل سمیت پندرہ ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچ بھی کھیل چکے ہیں جبکہ خالد لطیف پانچ ون ڈے انٹرنیشنل اور تیرہ ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچ کھیل چکے ہیں۔‎شرجیل خان پاکستان کی جانب سے ایک ٹیسٹ اور پچیس ون ڈے انٹرنیشنل سمیت پندرہ ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچ بھی کھیل چکے ہیں جبکہ خالد لطیف پانچ ون ڈے انٹرنیشنل اور تیرہ ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچ کھیل چکے ہیں۔‎ادھرنجم سیٹھی نے کہاہے کہ نجم سیٹھی کا کہنا تھا کہ گزشتہ روز ہمیں اینٹی کرپشن یونٹ کی جانب سے اطلاع ملی کہ شرجیل خان اور خالد لطیف نے دبئی میں مشکوک شخص سے ملاقات کی ہے جس پر ہم نے فوری طور پر ایکشن لیتے ہوئے انہیں معطل کرکے وطن واپس روانہ کردیا گیاہے۔

موضوعات:



کالم



دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام


شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…