ہفتہ‬‮ ، 02 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

تحریک انصاف کے دو اہم رہنما پیپلزپارٹی میں شامل

datetime 10  فروری‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ملتان(آئی این پی)دوسابق ممبران صوبائی اسمبلی تحریک انصاف چھوڑکر پیپلزپارٹی میں شامل ہوگئے۔ملک حسن راں اوران کے صاحبزادوں سابق اراکین صوبائی اسمبلی ملک عباس راں اور ملک ارشد راں نے ساتھیوں سمیت ملتان میں گزشتہ روز ہونے والے پیپلزپارٹی کے ورکرز کنونشن میں سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کی موجودگی میں تحریک انصاف چھوڑکرپیپلزپارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا۔

بلاول بھٹوکے 10مارچ کو ملتان میں جلسے سے قبل جنوبی پنجاب کی دیگر اہم سیاسی شخصیات کا بھی پیپلزپارٹی میں شمولیت کا امکان ہے۔دوسری طرف سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی اور دیگر پارٹی رہنماؤں نے ملک حسن راں اور ان کے صاحبزادوں کو پیپلزپارٹی میں شمولیت پر خوش آمدید کہا ہے۔ملک حسن راں اوران کے دونوں صاحبزادے تحریک انصاف کے وائس چئیرمین شاہ محمودقریشی کے قریبی ساتھی سمجھے جاتے تھے،خاندانی ذرائع کے مطابق شاہ محمودقریشی سے اختلافات کے باعث انہوں نے تحریک انصاف سے علیحدگی اختیار کی ۔ملک عباس راں 2008سے 2013تک ممبرپنجاب اسمبلی رہے جبکہ ملک ارشدراں بھی 2002سے2007تک صوبائی اسمبلی کے ممبررہے ۔ان کے والدملک حسن راں بھی سابق ممبرضلع کونسل ملتان رہ چکے ہیں۔خبررساں ادارے آئی این پی سے گفتگو کرتے ہوئے سابق ایم پی اے ملک عباس راں نے کہا ہے کہ شاہ محمودقریشی سے ذاتی اختلافات بھی تحریک انصاف سے علیحدگی کی بڑی وجہ ہے ،ہم نے پہلے بھی پیپلزپارٹی سے سیاست کی اور اسی کی ٹکٹ پرصوبائی اسمبلی کے ممبر منتخب ہوئے۔میرے والد ملک حسن راں بھی پیپلزپارٹی سے دوبار ممبرضلع کونسل منتخب ہوئے ۔دوسری طرف ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ 10مارچ کو بلاول بھٹوزرداری کے ملتان جلسہ سے قبل جنوبی پنجاب کی دیگراہم سیاسی شخصیات کا بھی پیپلزپارٹی میں شمولیت کا امکان ہے،

اس حوالے سے سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی،پیپلزپارٹی جنوبی پنجاب کے صدر مخدوم احمد محمود ودیگر سینئررہنماؤں نے روزانہ کی بنیاد پر رابطے شروع کردئیے ہیں جبکہ ناراض رہنماؤں اور کارکنوں کو منانے کاسلسلہ بھی جاری ہے۔

موضوعات:



کالم



عمران خان ہماری جان


’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…

ڈنگ ٹپائو

بارش ہوئی اور بارش کے تیسرے دن امیر تیمور کے ذاتی…

کوفتوں کی پلیٹ

اللہ تعالیٰ کا سسٹم مجھے آنٹی صغریٰ نے سمجھایا…