اسلام آباد (آئی این پی) ترجمان دفتر خارجہ نفیس زکریا نے کہا ہے کہ پاکستان افغانستان میں امن کے قیام کے لئے پرعزم ہے اس حوالے سے تمام اقدامات کا حامی ہے۔انہوں نے کہا کہ روس میں افغانستان میں امن اور خطے کے حوالے سے ہونے والی کانفرنس میں پاکستان کو بھی مدعو کیا گیا اور پاکستان کی اس میں شرکت کا امکان ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان ہمسائیہ ممالک کے ساتھ خوشگوار تعلقات کا حامی ہے اور بھارت کے ساتھ تمام تنازعات کا حل مذاکرات کے ذریعے کرنے کا خواہاں ہے۔ پاکستان مذاکرات کے لئے تیار ہے۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ پاکستان اور روس کے درمیان تعلقات میں بہتری آرہی ہے دفاع پاکستان اور روس کے درمیان تعلقات کا اہم حصہ ہے۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ای سی او کا اجلاس شیڈول کے تحت ہوگا تیاریاں مکمل ہیں اور اکثر ممالک کی قیادت کی شرکت کنفرم ہوچکی ہے برطانیہ کے ساتھ پی آئی اے کی فلائٹ والا معاملہ اٹھایا ہے۔