جمعرات‬‮ ، 03 جولائی‬‮ 2025 

پاکستان، روس، چین اور امریکہ کہ خوفناک بحری بیڑے بحیرہ عرب پہنچ گئے ۔۔ کیا ہونے جا رہا ہے ؟ 

datetime 10  فروری‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (آئی این پی) پاک بحریہ کی امن مشقیں 2017 کا باقاعدہ آغاز ہوگیا‘ کمانڈر پاکستان فلیٹ وائس ایڈمرل عاف اﷲ حسینی نے کہا ہے کہ علاقائی سکیورٹی تمام بحری افواج کا مشترکہ ہدف ہے‘مشقوں کے دوران بہترین تعاون اور بھائی چارے کی فضا قائم کریں گے‘ مکمل سلامتی کے بغیر امن ممکن نہیں۔

جمعہ کو مشقوں کے آغاز پر کراچی ڈاک یارڈ پرپرچم کشائی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وائس ایڈمرل عارف اﷲ حسینی نے کہا کہ علاقائی سکیورٹی تمام بحری افواج کا مشترکہ ہدف ہے۔ امن کا انحصار علاقائی سالمیت اور استحکام پر ہے۔ عالمی مقدس فریض کے لئے سب کا اکٹھا ہونا خوش آئند ہے۔ باہمی رابطوں سے علاقے میں امن کو فروغ حاصل ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ مشقوں کے دوران بہترین تعاون اور بھائی چارے کی فضا قائم کریں گے۔ مکمل سلامتی کے بغیر امن ممکن نہیں۔ مسائل کا حل جنگوں میں نہیں امن میں پوشیدہ ہے۔ توقع ہے کہ مہمان افواج ہماری میزبانی سے لطف اندوز ہونگے۔ واضح رہے کہ پاک بحریہ کے مطابق پاک بحریہ کی امن مشقوں میں چین کے تین بحری بیڑے شریک ہیں۔ مشقوں میں روس کے 3 اور امریکا کے 4 جنگی بحری جہاز، جاپان کے 2 پی تھری سی اورین طیارے، انڈونیشیا، آسٹریلیا، برطانیہ اور ترکی کا ایک، ایک بحری جہاز بھی مشقوں میں شریک ہے۔ مستحکم بحری قوتیں امن مشقوں میں حصہ لے رہی ہیں۔ پاک بحریہ کی امن مشقیں 14 فروی تک جاری رہیں گی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…