اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) نیوز لیکس سکینڈل رپورٹ کی تفصیلات منظر عام پر،اہم شخصیت محفوظ،وزیر اور مشیر سمیت تین افراد پھنس گئے،ڈان نیوزلیکس کی رپورٹ تین ماہ بعد مکمل کرلی گئی ہے۔اورڈان نیوزلیکس کے بارے میں اہم انکشافات سامنے آگئے ہیں۔
ایک نجی ٹی وی کے مطابق ڈان نیوزلیکس کی تحقیقاتی رپورٹ کل کابینہ میں پیش کی جائے گی۔ذرائع کے مطابق ڈان لیکس کی تحقیقات دستیاب شواہدکے مطابق کی گئی ہیں اور صحافی سرل المیڈاکی ٹیلی فون کالز سے بھی مددلی گئی ہے۔تحقیقات کے دوران کسی گواہ نے اہم شخصیت کو ذمہ دار نہیں ٹھہرایا،جبکہ تین افراد کو ذمہ دار ٹھہرایاگیا ہے جن میں ایک وزیر اور ایک مشیر بھی شامل ہے نجی ٹی وی کے ذرائع کے مطابق ڈان لیکس کی تحقیقات میں ایک اعلی افسرکوذمہ دارٹھہرایاگیاہے اوراس اعلی افسرنے سرل المیڈاسے ملاقات ایک مشیرکے گھرپرکی تھی تاہم ڈان لیکس کامعاملہ جب سامنے آیاتھاتو وزیراعظم نوازشریف نے سینیٹرپرویزرشید سے وزارت اطلاعات کاقلمدان واپس لے لیاتھا۔رپورٹ میں سرل المیڈا کی کالز کا ریکارڈ بھی شامل کیاگیا ہے اورپرویز رشید کی ڈان کے ایڈیٹر سے بات چیت کا ریکارڈ بھی رپورٹ میں موجود ہے۔