آخرپاک فوج کے اندر قربانی کا جذبہ کیوں موجود ہے ؟ آرمی چیف نے اس حوالے سےکیا جواب دیا ؟ جان کر آپ بھی فخر کریں گے

2  فروری‬‮  2017

راولپنڈی (مانیٹرنگ ڈیسک) آئی ایس پی آر کے مطابق، آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے سیالکوٹ کینٹ میں 16 بلوچ رجمنٹ کا دورہ کیا۔ جنرل قمر جاوید باجوہ نے اسی رجمنٹ میں کمیشن حاصل کیا تھا۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے سپاہ سالار نے کہا کہ پاک فوج کو جنگی ہیروز سے قربانیوں کا جذبہ ورثے میں ملا۔ آرمی چیف نے مزید کہا

کہ پاک فوج ہمیشہ ہر چیلنج اور قوم کی توقعات پر پورا اتری ہے۔جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ کسی بھی افسر اور جوان کی پیشہ ورانہ ترقی کیلئے یونٹ بہترین جگہ ہے، یونٹ میں اکٹھا رہتے ہوئے افسر اور جوان پیشہ ورانہ زندگی کے چینلجز کا مقابلہ کرتے ہیں۔آئی ایس پی آر کے مطابق، آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کے والد بھی 16 بلوچ رجمنٹ کی کمان کر چکے ہیں۔ آرمی چیف نے رجمنٹ کے حاضر و ریٹائرڈ افسران کے ساتھ دن گزارا۔ اس موقع پر 16 بلوچ رجمنٹ کے افسران و جوانوں نے جنرل قمر جاوید باجوہ کا آرمی چیف بننا رجمنٹ کیلئے باعث فخر قرار دیا۔

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…