اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) پا ک فوج کے سپہ سالار جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ پاکستان سے اب دہشتگردی کو مکمل ختم کر کے دم لیں گے ۔ جارحانہ پالیسی اپناتے ہوئے سرزمین پاکستان سے دہشتگردوں مکمل قلع قمع کیا جائے گا۔ تفصیلات کے مطابق پاک فوج کے سپہ سالار نے ایک تقریب میں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہاکہ
پاکستان ان دنوں تیزی سے ترقی کی منازل طے کر رہا ہے جس کی راہ میں حائل رکاوٹوں کو ہر صورت ختم کیا جائے گا ، دہشت گرد جہاں دکھیں گے انہیں گولی مار دینے کا حکم دے دیا ہے ۔ فلسطینی صدرکو دیے گئےگئے عشائیے کی تقریب میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے آرمی چیف نے کہ دہشتگردوں کیلئے پاکستان کی سرزمین تنگ کر دینگے اورپالیسی واضح ہے انہیں کسی صورت میں پاکستان اورکسی دوسرے ملک کیخلاف استعمال کرنے نہیں دینگے۔شرپسند عناصر جہاں ملیں گے انہیں جہنم واصل کردیا جائیگا۔