اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنماؤں میں پارٹی عہدوں پر پھوٹ پڑ گئی ہے ، وزیر اعلیٰ پرویز خٹک نے چیئرمن پی ٹی آئی سے مرکزی صدارت مانگ لی ہے۔تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی نے ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ پی ٹی آئی کا پارٹی اجلاس چیئرمین عمران خان کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس کے دوران پارٹی عہدوں کی تقسیم پر جنگ شروع ہوگئی اور
وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا پرویز خٹک نے مرکزی صدارت کا عہدہ مانگ لیا اور ساتھ ہی دھمکی بھی دی کہ عہدہ نہ ملا تو پارٹی اجلاسوں میں شرکت نہیں کروں گا۔انہوں نے کہا کہ چیئرمین سمیت پارٹی کے تین بڑے عہدیداروں کا تعلق پنجاب سے ہے۔ پرویز خٹک نے وائس چیئرپرسن اور سیکرٹری کا عہدہ پنجاب کے پاس ہونے پر اعتراض کرتے ہوئے دھمکی کے بعد جہانگیر ترین نےرضا کارانہ طور پر عہدہ چھوڑنے کی پیشکش کردی ہے۔ دوسری جانب پارٹی کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی اجلاس میں خاموش رہے۔ پرویز خٹک کے مطالبے پر عمران خان نے معاملہ اگلے اجلاس تک ٹال دیا ہے۔ واضح رہے کہ پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان کا تعلق میانوالی سے ہے جبکہ وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کا تعلق ملتان اور سیکرٹری جنرل جہانگیر ترین کا تعلق بھی جنوبی پنجاب کے ضلع لودھراں سے ہے۔اکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنماؤں میں پارٹی عہدوں پر پھوٹ پڑ گئی ہے ، وزیر اعلیٰ پرویز خٹک نے چیئرمن پی ٹی آئی سے مرکزی صدارت مانگ لی ہے۔تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی نے ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ پی ٹی آئی کا پارٹی اجلاس چیئرمین عمران خان کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس کے دوران پارٹی عہدوں کی تقسیم پر جنگ شروع ہوگئی