منگل‬‮ ، 01 جولائی‬‮ 2025 

سوئس بینکوں میں پا کستا نیو ں کے کتنے سو ارب ڈالرز پڑے ہیں؟ ہوش اڑا دینے والے انکشافات!!

datetime 27  جنوری‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (آن لائن)سوئس بینکوں میں پاکستانیوں کے 200ارب ڈالر کا کھوج لگانے کیلئے سوئس حکومت کیساتھ طے پانے والا معاہدہ چھ ماہ سے سرد خانے میں پڑا ہے اور اب تو سرکاری سطح پر ضابطے کی باقی کارروائی بھی مکمل کرنے میں دلچسپی کم ہو گئی ہے۔ میڈیا رپو رٹ کے مطا بق چھ ماہ قبل پاکستان اور سوئس حکومت کے درمیان سوئس بینکوں میں موجود پاکستانیوں کے بینک کھاتوںکی معلومات کے تبادلے کا معاہدہ طے پایا تھا

جس کی بعدازاں وفاقی کابینہ نے بھی منظوری دی۔ طے پایا تھا کہ پاکستان میں سوئٹزرلینڈ کے سفیر اور چیئرمین فیڈرل بورڈ آف ریونیو اس معاہدے پر دستخط کر کے اپنی حکومتوں کو اس پر عملدرآمد کی تاریخ طے کرنے اور اس معاہدے کو مکمل طور پر آپریشنل بنانے کا فیصلہ کریں گے۔اس ضمن میں فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے پاکستان میں سوئس سفیر کو مدعو کرنے کیلئے پاکستانی وزارت خارجہ کو خط تحریر کیا تھا لیکن کئی ماہ گزر نے کے باوجود وزارت خارجہ سوئس سفیر کیساتھ چیئرمین ایف بی آر کی ملاقات کا ٹائم فریم طے نہیں کرا سکی۔متعلقہ حکام نے رابطے پر کہا کہ جب اعلیٰ سطح پر اس قدر سردمہری موجود ہے تو انہیں اس معاملہ کو ہوا دینے کی کوئی ضرورت نہیں۔ حکام نے بتایا کہ معاہدے پر عملدرآمد کے فوری بعد پاکستان سوئس بینکنگ عدالتوں سے رجوع کر کے ان پاکستانی باشندوں کے بارے میں معلومات حاصل کرے گا جن کے گزشتہ نصف صدی میں کسی بھی سال میں سوئس بینکوں میں اکائونٹ رہے۔سوئس بینکوں میں پاکستانیوں کے 200ارب ڈالر کا کھوج لگانے کیلئے سوئس حکومت کیساتھ طے پانے والا معاہدہ چھ ماہ سے سرد خانے میں پڑا ہے اور اب تو سرکاری سطح پر ضابطے کی باقی کارروائی بھی مکمل کرنے میں دلچسپی کم ہو گئی ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…