پیر‬‮ ، 29 جون‬‮ 2026 

”ابابیل میزائل کا تجربہ،پاکستان نے کس کو سرپرائز دیااور اب کیا کچھ کرسکتاہے؟حیرت انگیزانکشافات

datetime 24  جنوری‬‮  2017 |

راول پنڈی(مانیٹرنگ ڈیسک)پاک فوج نے زمین سے زمین (ایس ایس ایم) میزائل ابابیل کا کامیاب تجربہ کرلیا۔ ابابیل میزائل کی رینج 2200 کلو میٹر ہے، اس موقع پر آرمی چیف نے مسلح افواج اور قوم کو مبارک باد بھی دی۔آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج نے میزائل ٹیکنالوجی میں ایک قدم آگے بڑھتے ہوئے زمین سے زمین تک مار کرنے والے لانگ رینج ابابیل میزائل کا کامیاب تجربہ کرلیا۔

ترجمان پاک فوج کے مطابق میزائل ابابیل 2200کلومیٹر کی رینج تک دشمن اور اہداف کو نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے، میزائل ابابیل نہ صرف زمین سے زمین بلکہ مختلف ویریایشنز کے ساتھ بھی استعمال کیا جا سکتا ہے۔کامیاب تجربے پر آرمی چیف جنرل قمر باجوہ نے ٹیم، پاک فوج اور قوم کو مبارک باد پیش کی ہے۔دفاعی تجزیہ نگاروں کے مطابق ابابیل کا تجربہ پاکستان کی جانب سے ملک دشمنوں کو واضح پیغام ہے کہ اس کا دفاع ناقابل تسخیر ہے اور اس کی پہنچ وہاں تک ہوچکی ہے جس کے بارے میں کوئی سوچ بھی نہیں سکتا ، واضح رہے کہ پاکستان کے میزائلوں کی رینج کے بارے میں پہلے بھی مغربی میڈیا قیاس آرائیاں کرتا رہا ہے اور بھارت کی جانب سے لانگ رینج میزائل تجربے کے بعد پاکستان نے دوٹوک اعلان کیا تھا کہ اب ہم بھی جواب دینے پر مجبور ہوگئے ہیں،بھارت نے 27دسمبر2016ءکو اپنے بین الابراعظمی میزائل اگنی کا تجربہ کیا تھا لیکن جواب میں پاکستان نے حیران کن طورپر انتہائی کم وقت میں بھرپور جواب دیا۔پاکستان کے بارے میں مغربی میڈیا ایک عرصے سے قیاس آرائیاں کررہا ہے کہ پاکستان کیلئے کسی بھی حد تک کے لانگ رینج میزائل بنانا کوئی مسئلہ نہیں اور وہ جب چاہے ایساکرسکتاہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



گلاس برج سے


ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…