بدھ‬‮ ، 02 جولائی‬‮ 2025 

میک بک: دنیا کا سب سے پتلالیپ ٹاپ

datetime 10  مارچ‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نیویارک(نیوز ڈیسک )ایپل نے دنیا کا سب سے پتلا لیپ ٹاپ متعارف کرایا ہے جس کے بارے میں ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ رواں برس کے آخر میں میگا آئی پیڈ کے لیے راستہ کھولنے کی کوشش ہے۔یہ نیا لیپ ٹاپ جیسے میک بک کا نام دیا گیا ہے، اس کی اسکرین 12 انچ اور فل سائز کی بورڈ پر مشتمل ہے مگر اس کی موٹائی محض 13.1 ملی میٹر جبکہ وزن ایک کلو گرام سے بھی کم ہے۔اس میں ایک نئی پورٹ یو ایس بی سی بھی متعارف کرائی گئی ہے جسے پاور کے ساتھ ساتھ دیگر ڈیوائسز اور ٹی وی وغیرہ کو کنکٹ کرنے کے لیے بھی استعمال کیا جاسکتا ہے۔ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ لیپ ٹاپ آئی پیڈ، آئی فون اور میک بک کے دیگر ماڈلز کے درمیان کی ڈیوائس لگتی ہے بلکہ مجموعی طور پر یہ میک کی بجائے آئی پیڈ زیادہ لگتا ہے۔ایپل نے اس لیپ ٹاپ کے کی بورڈ کو بھی ری ڈیزائن کیا ہے اور اس کا دعویٰ ہے کہ یہ پہلے سے 4 گنا زیدہ درست کام کرتا ہے، جبکہ ہر کی کے نیچے ایک ایل ای ڈی موجود ہے اور یہی وجہ ہے کہ تاریکی میں یہ جگمگاتا ہے اور صارفین اندھیرے میں باآسانی کام کرسکتا ہے۔ایپل کے مطابق یہ لیپ ٹاپ سابقہ ماڈلز کے مقابلے میں 30 فیصد کم توانائی خرچ کرے گا اور میک ائیر کے مقابلے میں 24 فیصد زیادہ پتلا ہے۔یہ سلور، گرے اور گولڈ رنگوں میں فروخت کے لیے پیش کیا جائے گا اور اس کی قیمت 1299 ڈالرز سے شروع ہوگی، جبکہ صارفین اسے آئندہ ماہ کی 10 تاریخ سے خریدنا شروع کرسکتے ہیں۔ایپل کا کہنا ہے کہ ریٹینا ڈسپلے، فل سائز کی بورڈ، فورس ٹچ ٹریک پیڈ، ورسٹائل یو ایس بی سی پورٹ اور بہترین بیٹری ڈیزائن کی بدولت یہ نیا میک بک مستقبل کا نوٹ بک ثابت ہوگا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…