ہفتہ‬‮ ، 19 اپریل‬‮ 2025 

’’سب سے پہلے امریکہ‘‘ڈونلڈٹرمپ نے پہلے خطاب میں اپناایجنڈابتادیا

datetime 20  جنوری‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن(مانیٹرنگ ڈیسک )نو منتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پہلے صدارتی خطاب میں ’’سب سے پہلے امریکہ‘‘ کانعرہ لگادیا۔ڈونلڈٹرمپ نے امریکی عوام سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ہم دنیا سے بنیاد پرست اسلامی دہشتگردی کا نام ونشان مٹا دیں گے۔انہوں نے کہا کہ ہم بنیادپرست اسلامی دہشتگردی ‘ کے خلاف دنیا کو اکٹھا کریں گے اور اس کا زمین سے خاتمہ کردینگے۔ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ٹیکس،خارجہ امور اور امیگریشن کے قوانین امریکی مفاد میں بہتر کیے جائیں گے، ہم ان کمپنیوں کا قلع قمع کردیں گے جو امریکیوں کا روزگار متاثر کرتی ہیں ۔

انہوں نے کہاکہ ہم اپنے مفادات کا تحفظ کرتے ہوئے تمام ملکوں سے دوستی کریں گے ،ماضی میں اپنی سرحدوں کی بجائے دوسروں کی سروحدوں کو بچاتے رہے ۔انہوں نے کہاکہ اب امریکی بصیرت کام کرے گی جوکہ امریکی تاریخ میں پہلی مرتبہ ہوگا۔انہوں نے کہاکہ میں امریکی عوام کوان کوکھویاہوامقام دوبارہ دلائوں گااورامریکہ ایک بارپھردنیابھرمیں فاتح ہوگا۔انہوں نے کہاکہ اب امریکی عوام کوسب سے زیادہ نوکریاں دی جائینگے ۔انہوں نے کہاکہ امریکہ نے جوکچھ دنیامیں بانٹاوہ اب واپس لایاجائے گا۔

موضوعات:



کالم



اگر آپ بچیں گے تو


جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…

نارمل معاشرے کا متلاشی پاکستان

’’اوئے پنڈی وال‘ کدھر جل سیں‘‘ میں نے گھبرا…

آپ کی امداد کے مستحق دو مزید ادارے

یہ2006ء کی انگلینڈ کی ایک سرد شام تھی‘پارک میںایک…