جھنگ(نیوز ڈیسک ) میں کمپیوٹر ائز نظام کے ذریعے صوبہ پنجاب میں جدید پو لیسنگ کی بنیاد رکھی گئی ہے ۔ ایف آ ئی آر کے اندراج اور اس پر ہونے والی تمام پیش رفت کو کمپیوٹر ائزڈ کرنے کا سافٹ وئیر تیار کر کے ضلع کے 14 تھانوں کو منسلک کردیا گیا ہے ۔ اب افسر اپنے ماتحتوں کی کار کر دگی پر ہر وقت نظر رکھ سکتے ہیں ۔ اس سافٹ وئیر کے ذر یعے جیسے ہی کوئی ایف آ ئی آر درج ہوتی ہے ۔سسٹم خود بخود اس کا ایس ایم ایس جر نیٹ کر تا ہے ،جس میں مقدمے کا نمبر ،دفعات ، تفتیشی افسر کا نام اور رابطہ نمبر درج ہوتاہے ۔ مقدمے میں ہونےوالی پیش رفت سے بھی مدعی ایس ایم ایس کے ذریعہ مسلسل باخبر رہتاہے