بدھ‬‮ ، 02 جولائی‬‮ 2025 

پاکستانی ٹیم کی قسمت کا فیصلہ ایڈیلیڈ میں ہو گا

datetime 10  مارچ‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (نیوز ڈیسک)پاکستان کے لیے کوارٹرفائنل تک رسائی حاصل کرنے کے لیے آئرلینڈ کو شکست دینا ہو گی ۔پاکستانی کرکٹ ٹیم نے ورلڈ کپ میں اپنے سفر کے دوران ایک بار پھر ایڈیلیڈ میں پڑاو¿ ڈال دیا ہے جہاں وہ 15 مارچ کو پول بی میں اپنا آخری میچ آئرلینڈ کے خلاف کھیلے گی۔ایڈیلیڈ کے اسی میدان میں پاکستانی ٹیم نے ورلڈ کپ 2015 کے میچوں کا آغاز کیا تھا لیکن یہ آغاز مایوس کن رہا تھا اور اسے بھارت کے خلاف شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔پاکستانی ٹیم نے بھارت کے بعد ویسٹ انڈیز کے ہاتھوں بھی شکست کھائی لیکن اس کےبعد سے وہ مسلسل تین میچز جیت چکی ہے جن میں جنوبی افریقہ کے خلاف غیرمعمولی کارکردگی بھی شامل ہے۔پول بی میں بھارتی ٹیم چاروں میچ جیت کر کوارٹرفائنل میں پہنچ چکی ہے لیکن بقیہ تین ٹیموں کا معاملہ خاصا دلچسپ اور اب تک غیر واضح ہے۔پاکستان اور جنوبی افریقہ کے پانچ پانچ میچوں میں چھ چھ پوائنٹس ہیں آئرلینڈ کے چار میچوں میں چھ پوائنٹس ہیں اور ویسٹ انڈیز کی ٹیم پانچ میچوں میں چار پوائنٹس کے ساتھ موجود ہے۔پاکستان کے لیے کوارٹرفائنل تک رسائی اسی صورت میں ممکن ہے جب وہ آئرلینڈ کو شکست دے۔ اگر ایسا نہ ہوسکا تو آئرلینڈ کی ٹیم آخری آٹھ ٹیموں میں جگہ بنا لے گی۔آئرلینڈ کی ٹیم کو پاکستان سے پہلے بھارت سے بھی میچ کھیلنا ہے۔بظاہر اس میچ میں بھارت کی جیت کے امکانات روشن ہیں لیکن آئرلینڈ کی غیرمتوقع جیت پاکستانی ٹیم کی مشکلات میں اضافہ کرسکتی ہے۔جنوبی افریقہ اور ویسٹ انڈیز کا آخری میچ بھی متحدہ عرب امارات کی کمزور ٹیم سے ہے۔اس عالمی کپ میں مصباح الحق پاکستانی بیٹسمینوں میں سب سے کامیاب بیٹسمین ہیں انہوں نے پانچ میچوں میں چار نصف سنچریوں کی مدد سے دو سو ستّتر رنز بنائے ہیں۔بولنگ میں وہاب ریاض پاکستانی بولرز میں گیارہ وکٹوں کے ساتھ سب سے آگے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…