راولپنڈی (این این آئی)بھارتی فوج نے لائن آف کنٹرول پر چوبیس گھنٹوں کے دور ان پانچ بار سیز فائر کی خلا ف ورزی کی جس کا موثر جواب دیا گیا ۔ آئی ایس پی آر کے مطابق بھارت کی جانب سے لائن آف کنٹرول پر سیز فائر کی مسلسل خلاف ورزی جاری ہے
گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دور ان سیز فائر کی پانچ بار خلاف ورزی کی گئی اور جنروڈ ٗ نکیال ٗ باڑو اور خنجر کے علاقوں میں سیز فائر کی خلاف ورزی کی گئی جس کا پاکستان آرمی کی جانب سے موثرجواب دیا گیا ۔