منگل‬‮ ، 24 دسمبر‬‮ 2024 

بھارت میں مسلمان لڑکیوں کے ساتھ زبردستی کیا کام کیا جا رہا ہے ؟جان کر ہر مسلمان غصے سے آگ بگولا ہو جائے گا  

datetime 18  جنوری‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) بھارت کی شمالی ریاست اترپردیش میں انتہا پسند ہندو جماعت بی جے پی کے رکن پارلیمنٹ کی سرپرستی میں سینکڑوں مسلمان لڑکیوں کو اغوا کر کے انہیں زبردستی ہندو بنا کر ان سے شادیاں کرنے کا انکشاف ہوا ہے ۔ بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق مرکز میں حکمران جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی کے رکن پارلیمنٹ یوگی ادیتہ ناتھ یہ کام ہندویووا واہنی نامی گروپ کے ذریعے کر رہے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق 3سال قبل 13سالہ زبیدہ خاتون کو اس گروپ نے اغوا کیا اور اسے مذہب کی زبردستی تبدیلی پر مجبور کر کے اس کی شادی ارونڈ ٹھاکر سے کر دی اور اس کا نام امیشا ٹھاکررکھ دیا۔ رپورٹ کے مطابق اترپردیش کے صرف ایک ضلع میں 2014 اور اکتوبر 2016 کے دوران کمسن لڑکیوں کے اغوا اور لاپتہ ہونے کے 389کیس رپورٹ ہوئے لیکن ان پر برائے نام کارروائی ہوئی۔ آل انڈیا مسلم مجلس مشاورت کی طرف سے جاری کردہ رپورٹ میں بتایا گیا کہ درجنوں کمسن لڑکیوں کو اغوا کر کے ان کو تبدیلی مذہب پر مجبور کیا گیا اور جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا گیا۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…