اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) سپریم کورٹ میں پانامہ لیکس سے متعلق درخواستوں کی سماعت جاری ہے ۔ تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ میں پانامہ کیس میں وزیر اعظم نواز شریف کے وکیل مخدوم علی خان کے دلائل جاری ہیں۔ سپریم کورٹ میں وزیر اعظم نواز شریف کی نا اہلی کے لیے جماعت اسلامی کی جانب سے درخواست دائر کی گئی ۔ درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ وزیر اعظم نواز شریف نے جان بوجھ کر برطانیہ میں اثاثے چھپائے اور ٹیکس چوری کی جس کے بعد آرٹیکل 62 اور 63 کے تحت وزیر اعظم نواز شریف صادق اور امین نہیں رہے۔جماعت اسلامی نے وزیر اعظم کو نااہل کرنے کی استدعا کرتے ہوئے کہا کہ عدالت کے پاس نا اہلی کا پورا اختیار ہے ۔ خیال رہے کہ پانامہ کیس سے متعلق درخواستوں کی سماعت سپریم کورٹ میں جاری ہے ۔ جماعت اسلامی اس سے قبل وزیر اعظم نواز شریف کو سپریم کورٹ میں طلب کرنے کی استدعا بھی کر چکی ہے۔