اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)سیکریٹری سپریم کورٹ بار آفتاب باجوہ نے مورچہ سنبھال لیا اور کسی سیاستدانوںکو آج اندر نہ جانے دینے کا اعلان کیا ہے۔ نجی ٹی وی کے مطابق آفتاب باجوہ سپریم کورٹ کے مرکزی دروازے کے باہر وکلا کے ہمراہ موجود ہیں اور انہوں نے اعلان کیا ہے کہ کسی سیاستدان کو پاناما کیس کی سماعت سننے کیلئے اندر جانے نہیں دینگے۔سپریم کورٹ پہنچنے پر جہانگیر ترین نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہاں وکلا کا ایک بڑا مسئلہ ہے۔سپریم کورٹ وکلا نے رہائشی کالونی کیلئے 6 ارب روپےجمع کرا دیئے ہیں۔ وکلا کی ہاؤسنگ سوسائٹی کا حکومت نے این اوسی روک لیا ہے۔ امید ہے وزیر ہاؤسنگ وکلا کالونی کا این اوسی جاری کریں گے۔بعد ازاں وکلا نے وزیراعظم ہاؤس کے ترجمان مصدق ملک کوسپریم کورٹ داخلے سےروک دیا جبکہ وزیر مملکت مریم اورنگزیب اور سیکرٹری سپریم کورٹ بار آفتاب باجوہ میں تلخ کلامی بھی ہوئی۔ مریم اورنگزیب نے اس موقع پر سیکرٹری سپریم کورٹ بار سے پوچھا کہ کیا آپ اپنی بیٹیوں کے ساتھ بھی ایسا سلوک کرتے ہیں۔ جبکہ نہال ہاشمی نے وکلا کو یقین دہانی کروائی کہ وکلا کے مسئلے پر اکرم درانی سے بات کریں گے۔