لاہور(آئی این پی) پاکستان پیپلزپارٹی کے سیکرٹری جنرل نےنیئر حسین بخاری نے اعلان کیا ہے کہ کہ آفتاب شیر پاؤ کو پارٹی میں واپسی لانے کیلئے رابطہ کریں گے جبکہ فاطمہ بھٹو کے حوالے سے ابھی تک پارٹی کی کوئی پالیسی نہیں ‘پارٹی چھوڑ کر جانیوالوں پارٹی میں لائیں گے‘ہم جمہو ریت کو ڈی ریل نہیں کر نا چاہتے مگر حکمرانوں کی عوام دشمن پالیسوں کو اب مزید برداشت نہیں کیا جائیگا ۔
اپنے ایک انٹر ویو میں نےنیئر حسین بخاری نے کہا کہ پارٹی قیادت نے یہ فیصلہ کر لیا ہے کہ جو لوگ پیپلزپارٹی چھوڑ کر جا چکے ہیں ان سے رابطہ کیا جائیگا اور انکو پارٹی میں واپس لیکر آئیں گے اس حوالے سے آفتاب شیر پاؤ سے بھی رابطہ کیا جائیگا اور بہت سے لوگ خود پارٹی میں واپس آنے کیلئے رابطہ کر رہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی نے ہمیشہ قومی امنگوں کی تر جمانی کی ہے اور جہاں بھی حکمران عوام دشمن فیصلہ کر یں گے ہم اسکے خلاف ہر فورم پر آواز بلند کر یں گے ۔