ہفتہ‬‮ ، 20 ستمبر‬‮ 2025 

حکومت نے پاک فوج سے معذرت کر لی

datetime 14  جنوری‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) تازہ ترین میڈیا رپورٹس کے مطابق دفاعی تجزیہ کار جنرل (ر) اعجاز اعوان نے کہا ہے کہ ایسا محسوس ہوتاہے کہ ڈان لیکس پر معاملات طے پاگئے ہیں ۔ آرمی چیف سمجھتے ہیں کہ وفاقی وزیر اطلاعات کو غفلت پر فارغ کردیا گیا اور اندر خانے معذرت بھی کرلی گئی ،جنرل باجوہ کیس کو بند کرنا مناسب سمجھتے ہیں۔

نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے اعجاز اعوان نے کہا کہ ڈان لیکس کا کیس جنرل باجوہ کو کرنٹ کیس کی شکل میں نہیں بلکہ مکمل شدہ کیس کی صورت میں ملا ہے،اسی لئے اس پر بات نہیں ہورہی۔ پرویز مشرف کا باہر چلا جانا اور ان کے بقول راحیل شریف کا معاونت کرنا، دوسرا سعودی وزیر دفاع کا پاکستان اور وزیراعظم نواز شریف سے جنرل راحیل کی خدمات مانگنا جس کی حامی بھری گئی وزیراعظم نے جنرل راحیل شریف کو کہا کہ ایک باریمن فوج بھیجنے کے معاملہ پر انکار کرچکے ہیں، دوسری بار انکار نہ کریں اور حامی بھرلیں۔ ان سب باتوں کو دیکھتے ہوئے بھی نظر آتا ہے کہ ڈان لیکس پر معاملات طے پاگئے ہوں گے۔ دوسرا یہ بھی ہوسکتا ہے کہ آرمی چیف سمجھتے ہوں کہ وفاقی وزیر اطلاعات کو غفلت پر فارغ کردیا گیا اور اندر خانے معذرت بھی کرلی گئی ہے تو جنرل باجوہ کیس کو بند کرنا مناسب سمجھتے ہیں۔

موضوعات:



کالم



انسان بیج ہوتے ہیں


بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…