کابل (مانیٹرنگ ڈیسک)افغانستان کے دارلحکومت کابل میں پاکستانی سفارتخانے میں شرپسندوں نے توڑپھوڑ کرنے کی کوشش کی جس پرپاکستان نے افغان حکام سے اپنے سفارتی عملے کوسکیورٹی دینے کامطالبہ کیاہے ۔ایک نجی ٹی وی کے مطابق کابل میں کچھ شرپسندوں نے پاکستانی سفارتخانے کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا۔شرپسندوں کایہ الزام تھاکہ افغان پارلیمنٹ پرحملے میں مبینہ طورپرپاکستان ملوث ہے ۔
مظاہرہ کرنے والے شرپسندوں نے پاکستانی سفارت خانے میں گھسنے اور عمارت میں توڑ پھوڑ کی کوشش کی۔ذرائع کے مطابق اس مظاہرے کی قیادت افغان خفیہ ایجنسی این ڈی سی کے سابق سربراہ امراللہ نے کی جبکہ مظاہرین نے پاکستان مخالف پلے کارڈزاوربینراٹھارکھے تھے اوراس موقع پرپاکستان کے خلاف نعرے بازی بھی کی گئی ۔ادھرپاکستانی حکام کاکہناہے کہ افغانستان کی موجود ہ صورتحال کاذمہ دارپاکستان نہیں اورپاکستان پرالزام لگانامناسب نہیں ہے ۔پاکستانی حکام کاکہناہے کہ افغانستان کی سرزمین توپاکستان کے خلاف استعمال کی جارہی ہے