کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) ترجمان گورنر ہائوس نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ گورنر سندھ جسٹس (ر) سعید الزمان صدیقی طویل علالت کے باعث انتقال کر گئے ہیں۔ گورنرسندھ جسٹس (ر) سعید الزمان صدیقی سپریم کورٹ آف پاکستان کے چیف جسٹس بھی رہے اور وہ اس وقت گورنر کے عہدے پر تعینات تھے۔ جاری شدہ بیان کے مطابق گورنر سندھ سعید الزمان صدیقی کی پاکستان کیلئے بے شمار خدمات ہیں۔
آج دوپہر ان کی طبیعت دوبارہ ناساز ہو گئی انہیں سینیے میں تکلیف اور سانس لینے میں دشواری پیش آرہی تھی جس کے باعث نہیں کلفٹن میں واقع نجی ہسپتال میں لے جایا گیا لیکن حرکت قلب بند ہونے کے باعث وہ انتقال کر گئے ۔جسٹس سعید الزماں صدیقی نے پرویز مشرف کے دور میں پی سی او کے تحت حلف لینے سے بھی انکار کر دیا تھا ۔
گورنر سندھ سعید الزمان صدیقی انتقال کر گئے
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں