کوئٹہ+لاڑکانہ (آئی این پی ) جمعیت علماء اسلام کے سیکرٹری جنرل وڈپٹی چیئرمین سینیٹ مولاناعبدالغفورحیدری نے کہاہے کہ سندھ میں بڑھتی ہوئی مقبولیت نے جمعیت کومتبادل قوت کے طورپر متعارف کروایاانہوں نے ضمنی الیکشن کے لئے جمعیت کے امیدواروں کااعلان کردیالاڑکانہ کے لئے مولاناراشدمحمودسومرواورنواب شاہ کے لئے مولاناعبدالقیوم ہالیجوی پارٹی کے نامزدامیدوارہوں گے ۔ وہ منگل کو لاڑکانہ میں پارٹی کے اعلی سطحی اجلاس کے بعدپریس کانفرنس سے خطاب کر رہے تھے ۔
مولاناعبدالغفورحیدری نے کہاکہ گزشتہ روزجمعیت سندھ کی مجلس عاملہ کے اجلاس میں لاڑکانہ اورنواب شاہ کے ضمنی الیکشن کے لئے جمعیت کے امیدواروں کی نامزدگی کافیصلہ کیاگیاتھاجس کی توثیق کی گئی انہوں نے کہاکہ این اے 213نواب شاہ پرسابق صدرآصف علی زرداری کے مقابلے میں جمعیت کے صوبائی نائب امیرپیرطریقت مولاناعبدالقیوم ہالیجوی اورحلقہ این اے 204لاڑکانہ میں بلاول بھٹوزرداری کے مقابلے میں مولاناراشدمحمودسومروجمعیت علماء اسلام کے امیدوارہوں گے دونوں حلقوں میں تمام اپوزیشن جماعتوں سے رابطے کے لئے صوبائی مجلس عاملہ کے ارکان پرمشتمل کمیٹی تشکیل دے دی گئی
انہوں نے کہاکہ جمعیت نے گزشتہ عام انتخابات کے مقابلے میں بلدیاتی انتخابات میں ڈھائی لاکھ سے زائدووٹ لیااورحالیہ شکارپورکے ضمنی الیکشن میں بھی جمعیت کے امیدوارنے ستائیس ہزارسے زائدووٹ لیااورسندھ بھرمیں جمعیت کے پانچ سوکونسلرکامیاب ہوئے جس سے ثابت ہوتاہے کہ عوام پی پی سے نالاں ہیں اورجمعیت کومتبادل قیادت کے طورپرامیدکی نظروں سے دیکھ رہے ہیں جنہیں مایوس نہیں کیاجائے گا۔