لاہور( این این آئی) محکمہ موسمیات نے موسم سرما میں بارشوں کے دوسرے سلسلے کی پیشگوئی کردی ۔ڈائریکٹر جنرل میٹ غلام رسول نے کہاکہ بارش کادوسرا سلسلہ رواں ماہ شروع ہوگااوربارشوں کا یہ سلسلہ ساحلی علاقوں سے ہوتاہواپنجاب کی طرف بڑھے
گا۔ڈی جی میٹ نے پیشگوئی کی کہ بارش کے بعدبلوچستان کے پہاڑوں پربرفباری کاامکان ہے۔ ڈی جی میٹ نے مزید بتایا کہ ہیٹ ویوکی طرح کولڈ ویو بھی متوقع ہے۔