ہمبرگ(نیوز ڈیسک)جرمنی میں یواروں پر پیشاب اورتھوکنے سے ہونے والی گندگی سے بچاﺅ کے لیے ایک انوکھا طر یقہ در یافت کیا ہے ۔خصوصی کیمیکل بھرا پینٹ دیواروں پر کیا جائے گا جس کے باعث پیشاب کرنے اور تھوکنے والے پرچھینٹے واپس جائیں گی ۔ حکام نے فیصلہ ہیمبر گ میں وسیع پیمانے پر سیاحوں کی دلچسپی کے ضلع سینٹ پال میں لوگوں کو شراب پینے کے بعد دیواروں پر پیشاب کرنے والوں سے تنگ آ کر کیا ہے ۔ ہمبرگ کے سینٹ پال ضلع میں ہر سال کم ازکم دو کروڑ سیاح آ تے ہیں ۔اس پینٹ کانام ایور ڈرائی ہے اور اسے دیوار پر لگانے سے ایک ایسی پر ت تیار ہو جاتی ہے جس میں ہو ابھری ہو تی ہے ۔ یہ کسی بھی رقیق یا سیال مادے کو مکمل طورپر واپس کردیتی ہے ۔ اس پینٹ کو کشتیوں اور طیاروں پر عام طورپر استعمال کیا جا تاہے لیکن اب جبکہ اس ضلعے میں ہر سال دو کروڑ سیاح آ تےہیں اور شراب پی کر پیشاب کرتے ہیں تو اب کا دوسرا استعمال بھی در یافت کر لیا ہے