لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) ٹورنٹو کے پیئرسن انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ایئر فرانس کے جہاز کے پر کو زخمی کرنے والا پی آئی اے کا جہاز آج رات 12 بجکر 25 منٹ پر لاہور پہنچ رہا ہے۔ پی کے 790 پر آنے والے 300 سے زائد مسافروں کو تین راتیں ٹورنٹو کے ہوٹل میں ٹھہرانا پڑا۔
پرواز کا پائلٹ بشارت چودھری 62 سالہ ریٹائرڈ پائلٹ ہے جسے دوبارہ کنٹریکٹ پر رکھا گیا۔ پی آئی اے کو اس حادثہ میں ایک ملین ڈالر کا نقصان ہوا۔ کئی مسافروں کو ٹکٹ کی رقم دوسری ایئرلائنز کو ادا کر کے پاکستان بھیجا گیا۔ بعض مسافروں کو ٹورنٹو سے اسلام آباد پہنچایا گیا۔ پی آئی اے کے پاس جہازوں کی کمی کے باعث متبادل جہاز نہ مل سکا۔
کینیڈین سول ایوی ایشن نے پائلٹ کے خون کے نمونے حاصل کر لئے۔ ایئر فرانس نے اپنے جہاز کے نقصان کا کلیم دائر کر دیا۔ ایئر فرانس نے اپنے جہاز کے ونگ زخمی ہونے کے باعث مسافروں کے تمام اخراجات پی آئی اے سے وصول کرے گی۔ ایئر فرانس میں 60 سال سے زائد عمر کے پائلٹس پر جہاز اڑانے کی پابندی ہے۔
ٹورنٹو میں پی آئی اے کے جہاز کا ونگ ایئر فرانس کے طیارے سے ٹکرانے کا واقعہ 3 جنوری کو پیش آیا۔ پائلٹ بشارت چودھری کی بصارت انتہائی کمزور ہونے کی وجہ سے عینک لگاتا ہے۔
پی آئی اے طیارے کی ٹکر ایئر فرانس نے نقصان کلیم کر دیا کتنا نقصان ہوا، حیران کن رپورٹ
7
جنوری 2017
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں