ہفتہ‬‮ ، 20 ستمبر‬‮ 2025 

راحیل شریف ،اسلامی فوجی اتحاد ،کیا عہدہ دیاگیاہے؟تفصیلات سامنے آگئیں،خواجہ آصف کی تصدیق

datetime 6  جنوری‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آئی این پی)وزیردفاع خواجہ محمد آصف نے سابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف کو دہشت گردی کے خلاف 39 اسلامی ممالک کے فوجی اتحاد کا سربراہ بنانے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس حوالے سے معاہدے کو چند روز قبل حتمی شکل دی گئی،معاہدے کے حوالے سے زیادہ تفصیلات معلوم نہیں ہیں یہ فیصلہ موجودہ حکومت کو اعتماد میں لینے کے بعد کیا گیا ، ایسے کسی اسائنمنٹ یا تعیناتی کے لیے حکومت اورجی ایچ کیوکی باقاعدہ کلیئرنس کی ضرورت ہوتی ہے ،سابق آرمی چیف کی تعیناتی کے حوالے سے معاہدے کو حتمی شکل دیئے جانے سے قبل قانونی عمل کی پیروی کی گئی، پانامہ لیکس میں وزیراعظم پر الزام لگانے والوں کی اپنی ساکھ کیا ہے ، اول اور آخر میرا پیمانہ ووٹ ہے ، پانامہ لیکس عوامی مسئلہ ہے ، عمران خان نے خود کہا کہ الزام لگانا ہمارا کام ہے اور ثبوت دینا ریاست کا کام ہے ۔ وہ جمعہ کو نجی ٹی وی کو انٹرویو دے رہے تھے ۔انہوں نے کہا کہ پانامہ لیکس عوام کا مسئلہ نہیں ہے جو لوگ الزامات لگا رہے ہیں ان کی اپنی ساکھ عوام کے سامنے بہت خراب ہے ، میں سیاستدان ہوں اور میری قابلیت جانچنے کا اول وآخر پیمانہ ووٹ ہی ہیں ، ان کے الزامات سے ہمیں کوئی سیاسی نقصان نہیں ہوگا ۔ خواجہ آصف نے کہا کہ گزشتہ روز عمران خان نے خود کہا کہ ہمارا کام الزام لگانا ہے ثبوت دینا نہیں ، آج دہشتگردی کے حوالے سے جو ہم پے الزام لگ رہے ہیں انہی کاموں کو ہم نے 80کی دہائی میں نیکی سمجھ کر کیا اور اس کی تعریف بھی مختلف تھی جن لوگوں کو دنیا آج دہشت گرد کہتی ہے ان کی پہنچ تب وائٹ ہاؤس تک تھی اور انہیں فاؤنڈنگفادرزکا لقب دیا جاتا تھا اب لوگوں کے لئے دہشتگردی کا روبار بن گیا ہے مگر ابھی دہشتگردوں کا مکمل طور پر خاتمہ نہیں ہوا ۔ وزیر دفاع نے کہا کہ 2012سے پوچھ رہا ہوں کہ عمران خان چندہ جمع کرتے ہیں مگر حساب کیوں نہیں دیتے ۔انہوں نے کہا کہ نیشنل سیکیورٹی کی میٹنگ میں جاتا ہوں ، دہشتگردوں کے خاتمے کی پالیسی ادارے کے حوالے سے امید ہے اب اسے ختم کر کے دم لیا جائے گا ۔ نیشنل ایکشن پلان میں ہمیں کافی کامیابی ملی ہے اگر ضرورت ہوئی تو پنجاب میں بھی رینجرز آپریشن کے ذریعے دہشتگردوں کو پکڑنے کا امکان موجود ہے ۔ خواجہ آصف نے کہا کہ راحیل شریف کے سعودی الائنس کا حصہ بننے کی تفصیلات مجھے معلوم نہیں ہے ۔ دو دن پہلے وہ الائنس کا حصہ بنے ہیں اور اس میں حکومت کی مرضی بھی شامل ہے ۔انہوں نے کہا کہ ریٹائرآفیسر حکومت کی باقاعدہ کلیئرنس سے نئی اپائٹمنٹ لے سکتا ہے ۔ وزیردفاع نے کہا کہ پوری امہ کو برما سے فلسطین اور کشمیر تک مسلمانوں کے مسائل کے حل کے لئے متحد ہونا چاہیے۔وزیر دفاع خواجہ آصف نے سابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف کو دہشت گردی کے خلاف 39 اسلامی ممالک کے فوجی اتحاد کا سربراہ بنانے کی تصدیق کی ۔ خواجہ آصف نے اعتراف کیا کہ اس حوالے سے معاہدے کو چند روز قبل حتمی شکل دی گئی۔تاہم ان کا کہنا تھا کہ انہیں اس معاہدے کے حوالے سے زیادہ تفصیلات معلوم نہیں ہیں۔خواجہ آصف نے کہا کہ یہ فیصلہ موجودہ حکومت کو اعتماد میں لینے کے بعد کیا گیا اور اسے پہلے پاکستان میں حتمی شکل دی گئی۔ان کا کہنا تھا کہ ایسے کسی اسائنمنٹ یا تعیناتی کے لیے حکومت اور جنرل ہیڈ کوارٹرز(جی ایچ کیو) کی باقاعدہ کلیئرنس کی ضرورت ہوتی ہے اور سابق آرمی چیف کی تعیناتی کے حوالے سے معاہدے کو حتمی شکل دیئے جانے سے قبل قانونی عمل کی پیروی کی گئی۔



کالم



انسان بیج ہوتے ہیں


بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…