اسلام آباد(آن لائن) سابق صدر آصف علی زرداری اور ان کے بیٹے بلاول بھٹو زرداری سندھ میں قومی اسمبلی کے دو مختلف حلقوں پر ضمنی الیکشن میں دو مختلف انتخابی نشانات کے ساتھ حصہ لیں گے۔ذرائع کے مطا بق ایک قانونی رکاوٹ کی وجہ سے ایسا کیا جارہا ہے، سیاسی جماعتوں کے آرڈر 2002 کے سیکشن 5 (تھری) کے مطابق ایک شخص ایک وقت میں ایک سے زائد سیاسی جماعتوں کا رکن نہیں ہوسکتا۔
ذرائع نے نشاندہی کی کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) میں موجود سیاسی جماعتوں کی فہرست کے مطابق آصف علی زرداری پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹرینز (پی پی پی پی) کے صدر ہیں اور بلاول بھٹو زرداری پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے سرپرست اعلیٰ ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ 2013 کے عام انتخابات میں الیکشن کمیشن کی جانب سے پیپلز پارٹی پارلیمنٹرینز کو ‘تیر کا انتخابی نشان اور پی پی پی کو ‘تلوار کا انتخابی نشان الاٹ کیا گیا تھا۔تاہم اب ان دونوں رہنماؤں کو اپنی متعلقہ پارٹیز اور ان کو الاٹ کیے گئے انتخابی نشانوں کے مطابق ہی ضمنی الیکشن میں حصہ لینا ہوگا۔ذرائع کا کہنا تھا کہ اس حوالے سے پی پی پی پارلیمنٹرینز اور پی پی پی کے 27 دسمبر کو ہونے والے ایک اجلاس میں بات چیت کی گئی تھی تاہم کوئی فیصلہ سامنے نہیں آسکا۔
اسی روز لاڑکانہ میں ایک ریلی سے خطاب کرتے ہوئے آصف زرداری نے اعلان کیا تھا کہ وہ اور کے بیٹے پارلیمنٹ میں داخل ہونے کیلئے الیکشن میں حصہ لیں گے۔سابق صدر نے انکشاف کیا تھا کہ قومی اسمبلی کے حلقہ 204 (لاڑکانہ) سے منتخب ہونے والے رکن اسمبلی محمد ایاز سومرو اور قومی اسمبلی کے حلقہ 213 (نوابشاہ) سے منتخب ہونے والی رکن اسمبلی ڈاکٹر عذرا افضال پچیچو وقت آنے پر قومی اسمبلی کے اسپیکر کو اپنا استعفیٰ پیش کردیں گی جن پر بعد میں آصف علی زرداری اور ان کے بیٹے بلاول بھٹو زرداری ضمنی انتخابات میں حصہ لیں گے۔ذرائع کا کہنا تھا کہ آئین کے آرٹیکل 224 کے مطابق قومی اسمبلی کے حلقہ پر اسامی خالی ہونے کے بعد ضمنی انتخابات 60 یوم کے اندر ہونے چاہئیں۔
خیال رہے کہ اگست 2002 میں فوجی آمر جنرل (ر) پرویز مشرف کے دور حکومت میں پی پی پی پر پابندی لگائے جانے کے بعد پی پی پی پارلیمنٹرینز کے نام سے ایک علیحدہ سیاسی پارٹی بنائی گئی تھی۔اس وقت کی پیپلز پارٹی کی سربراہ بے نظیر بھٹو کو ایک قانون کے ذریعے پارٹی کی قیادت سے دور رکھا گیا تھا تاہم فوری طور پر انتخابات میں حصہ لینے کے لیے ایک نئی سیاسی جماعت کا وجود عمل میں لایا گیا۔
ضمنی الیکشن ‘زرداری اور بلاول کو مختلف انتخابی نشان الاٹ, ایسا کیوں کیا گیا ؟ حیران کن وجہ سامنے آگئی
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
ویل ڈن شہباز شریف
-
آسٹریلیا کے بونڈی بیچ پر حملہ کرنے والے حملہ آوروں کی شناخت ہوگئی
-
ڈی ایس پی عثمان حیدر کے ہاتھوں بیوی اور بیٹی کے قتل کی اندرونی کہانی سامنے آگئی
-
نئے سال کی آمد ! تنخواہ دار طبقے کو بڑا ریلیف مل گیا
-
پی ٹی آئی کو بڑا دھچکا، اہم رہنما کا پارٹی چھوڑنے کا اعلان
-
پاکستان میں سونے کی قیمتوں میں بڑا اضافہ
-
پانچ سو روپے ماہانہ کمانے والے کپل شرما اب کتنی دولت کے مالک ہیں؟، جان کر دنگ رہ جائیں گے
-
باجوہ نے کہا رانا بہت موٹے ہوگئے ہو، جیل میں تھے تو بہت سمارٹ تھے، فیض رانا کو پھر سمارٹ بناؤ: رانا...
-
سڈنی دہشتگردی: بھارت و اسرائیل کی پاکستان کو پھنسانے کی کوشش ناکام، حملہ آور افغان شہری نکلے
-
ڈی ایس پی عثمان حیدر کی بیوی ور بیٹی کی گمشدگی کا معمہ حل،ملزم نے خود قتل کرنے کا اعتراف کرلیا
-
جسم فروشی کے لیے لڑکیوں کی دبئی اسمگلنگ کرنے والا گروہ بے نقاب
-
طلبہ میں 7 لاکھ کروم بُکس تقسیم کرنے کا اعلان
-
سڈنی ساحل حملے میں ملوث ساجد اکرم کے بھارتی ہونے کا انکشاف
-
چیئرمین این آئی آر سی جسٹس (ر) شوکت عزیز صدیقی عہدے سے مستعفی















































